ماہ محرم الحرام کے مراقبات 6
ماہ محرم الحرام کے مراقبات 2
ماہ محرم الحرام کے مراقبات 3
ماہ محرم الحرام کے مراقبات 4
ماہ محرم الحرام کے مراقبات 5
عزادارِ حسيني کو زبان حال ميں پوري سچائي کے ساتھ کہنا چاہئے:
* کاش آپ کي بجائے يہ تمام مصيبتيں مجھ پر آتيں اور ميں آپ پر قربان ہوجاتا-
* کاش ميرے فرزند اور ميرے خاندان کے افراد آپ کے فرزندوں اور اقرباء کي بجائے قتل اور اسير ہوتے-
* کاش حرملہ لعنۃاللہ عليہ کا تير ميرے شيرخوار کا گلا کاٹ ديتا-
* کاش ميرا فرزند آپ کے فرزند کي بجائے ٹکڑے ٹکڑے ہوجاتا-
* کاش ميرا جگر پياس کي شدت سے ٹکڑے ٹکڑے ہوجاتا-
* کاش ميري آنکھيں پياس کي شدت سے تيرہ و تار ہوجاتيں-
* کاش ان زخموں کا درد و الم ميں برداشت کرتا-
* کاش وہ تير ميرے گلے کو نشانہ بناتا اور ميري جان چھين ليتا-
* کاش ميرے خاندان، ميري بہنوں اور بيٹيوں اسارت کي ذلت ميں مبتلا ہوتيں اور انہيں کنيزوں کي مانند شہروں ميں گھما پھرا ديا جاتا-
ملکي تبريزي لکھتے ہيں: اگر تم يہ باتيں صداقت کے ساتھ زبان پر لاۆگے تو خداوند متعال تم کو قبول فرمائے گا اور بزرگوارترين سيد و سرور کے ساتھ سچي ہمدردي کے بموجب صادقين کے مقام پر ان کے زمرے ميں ان کا ہم نشين قرار دے گا- ليکن سنجيدگي کے ساتھ ان کلمات کے ذريعے فريبکاري سے پرہيز کرو؛ کيونکہ ممکن ہے کہ جب تم کہتے ہو کہ "ميں امام (ع) کي بجائے يہ ساري بلائيں برداشت کرنے کے لئے تيار ہوں" تو اس کا قلب اس کلام 100ويں حصے کي تصديق بھي نہ کرے اور امتحان و آزمائش کے وقت اس دعوے کا بہت ہي تھوڑا سا حصہ قابل قبول واقع ہو- اور اس صورت ميں بجائے اس کے کہ تم مقامِ صدق و صادقين ميں جگہ پا سکو جھوٹ کي ذلت اور منافقين کے کمترين اور نازلترين درجے تک تنزلي کا شکار ہوجاۆگے-
مرحوم آيت اللہ ميرزا جواد ملکي تبريزي کي نصائح
---------
مأخذ:
اسلامي جمہوري خبر ايجنسي (ارنا)