• صارفین کی تعداد :
  • 1770
  • 3/22/2012
  • تاريخ :

ماہ محرم الحرام کے مراقبات 2

عاشوره

ماہ محرم الحرام کے مراقبات 1

اے ابن شبيب! اگر کسي چيز کے لئے گريہ کرنا چاہتے ہو تو حسين بن علي (ع) پر گريہ کرو، کيونکہ ان کو [اشقياء نے] قتل کيا جس طرح کہ بھيڑ بکريوں کو ذبح کيا جاتا ہے اور امام حسين (ع) کے ہمراہ اہل بيت (ع) کے اٹھارہ افراد کو قتل کيا جو روئے زمين پر بے مثل و بے مانند تھے-

سات آسمان اور زمينيں امام حسين (ع) کي شہادت پر روئيں- چار ہزار فرشتے روز عاشورا امام حسين (ع) کي نصرت کے لئے نازل ہوئے اور ديکھا کہ امام شہيد ہوگئے ہيں چنانچہ پريشان اور غبارآلود قبر امام حسين (ع) کي مجاورت پر مأمور ہوئے اس وقت تک جب حضرت قائم عليہ السلام ظہور فرمائيں اور يہ فرشتے امام قائم کے انصار و اعوان ميں شامل ہوں اور ان کا نعرہ "يالثارات الحسين" ہوگا-

امام رضا عليہ‌السلام نے آخر ميں ارشاد فرمايا: اے ابن شبيب! اگر چاہتے ہو کہ ہمارے ہمراہ جنت کے اعلي درجات رہو تو ہمارے حزن ميں محزون رہو اور ہماري خوشي ميں خوش رہو اور تم پر واجب ہے ہماري ولايت کيونکہ اگر کوئي شخص کسي پتھر کو سے محبت کرتا ہو خداوند متعال اس کو اسي پتھر کے ساتھ محشور فرمائے گا-

آخلاقي سفارشات

اہل بيت (ع) کے حزن و غم کي آمد پر بہتر يہي ہے کہ عارف واصل مرحوم آيت اللہ ملکي تبريزي رحمۃاللہ عليہ کي سفارش کردہ مراقبات اپنے قارئين کي خدمت ميں پيش کرتے ہيں- محرم الحرام کي  آمد پر ان مراقبات کو جاننا اور سمجھنا عارفانہ اور آگاہانہ انداز سے عزاداري کے لئے تياري کا سبب بنتا ہے- البتہ يہ بات خاص طور پر قابل ذکر ہے کہ اس عارف واصل کي اخلاقي سفارشات اگر ايک طرف سے اخلاقي ہدايات اور سيدالشہداء عليہ السلام کے مصائب کے ذکر سے عبارت ہيں تو دوسري طرف سے يہ امام حسين عليہ السلام کي عزاداري کے لئے ايک معيار کا تعين  بھي کرتي ہيں تا کہ عزاداران حسيني (ع) اپنے ايمان و اخلاص کے مدارج و مراتب کو بھي پرکھ ليں-

مرحوم آيت اللہ ميرزا جواد ملکي تبريزي کي نصائح

---------

مأخذ:

اسلامي جمہوري خبر ايجنسي (ارنا)