• صارفین کی تعداد :
  • 1783
  • 3/19/2012
  • تاريخ :

عاشورا کے خوبصورت واقعات 1

محرم الحرام

بقلم: حجۃالاسلام سيد جواد حسيني

 

دوباره ماه ماتم جلوه گر شد 

به ياد خشک لبها ديده تر شد 

چه غمبار است اين ماه خدايي 

دل ماشد دوباره کربلايي 

ماتم ايک بار پھر جلوہ گر ہوا

پياسے ہونٹوں کي ياد ميں آنکھيں بھيگ گئيں

يہ خدائي مہينہ کس قدر غم بار ہے

ہمار دل ايک بار پھر کربلائي ہوا

ميں اس مقالے کاعنون "عاشورا کي خوبصورتياں" رکھنا چاہتا تھا کيونکہ تقارير کا ايک سلسلہ بھي اسي موضوع پر چلتا رہا ہے اور شايد مقالات بھي اسي عنوان سے شائع ہوئے ہيں جو مجھے نظر نہيں آئے؛ بہرصورت سيدہ زينب سلام اللہ عليہا کا ايک جملہ ديکھ کر ميرا ارادہ بدل گيا-

سيدہ (س) کو دربار ابن زيادہ پہنچيں تو اس ملعون نے سيدہ کے زخموں پر نمک چھڑکا اور آپ (س) نے وقار و سکون کے ساتھ ـ جو آپ (س) قلبي صبر و رضا کي علامت تھا ـ  فرمايا: "ما رأيت الّا جميلا؛(1) ميں نے خوبصورتي کے سوا کچھ نہيں ديکھا؛ [يا ميں جو بھي ديکھا خوبصورت ہي تھا]- يہ جملہ خود بھي کربلا کي خوبصورتيوں ميں سے ايک ہے اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اہل بيت (ع) کي نگاہ ميں کربلا کے سارے واقعات خوبصورت ہيں چنانچہ ميں نے ارادہ بدل ديا اور فيصلہ کيا کہ ان واقعات کو اس مفالے کا موضوع بناğ جو ميري اپني نگاہ ميں خوبصورت ترين ہيں-

شعر

کربلا در سينه اش پنهان هزاران راز دارد 

هر زمان يک راز از اسرار خود ابراز دارد 

کربلا درياي موّاجي است بي حدّ و کرانه 

موج عالم گير او دستي به هر سو باز دارد 

در دل هر قطره آبش دلنشين رازي نهفته است 

همره هر قطره خونش گوهر ممتاز دارد 

قبر شش گوش حسين آنجاست کز شش سوي عالم 

خلق بر درگاه او دست نياز دراز دارد 

ترجمہ:

کربلا نے اپنے سينے ميں ہزاروں راز چھپا رکھے ہيں

ہر زمانے ميں اپنے رازوں ميں سے ايک کو ظاہر کرتي ہے

کربلا ايک ٹھاٹھيں مارتا بے ساحل سمندر ہے

اس کي عالمگير لہريں ہرجانب پھيلے ہوئے ہاتھ رکھتي ہيں

اس کے پاني کے ہر قطرے ميں ايک دلنشين رازنہاں ہے

جو اس کے خون کے ہر قطرے کے ساتھ مل کر گوہر ممتاز تشکيل ديتا ہے

چھ کونوں والي قبر حسين (ع) وہيں واقع ہے جس کي طرف عالم کے چھ گوشوں سے مخلوقات آپ (ع) درگاہ دست نياز پھيلائے نظر آرہي ہيں

........

مآخذ:

1- بحارالانوار، محمد باقر مجلسي، بيروت، مۆسسة الوفاء، ج 45، ص116-


متعلقہ تحريريں:

عاشوراء کي عظمت کے اسباب (26)