انقلاب اسلامي ايران کے اسلامي بيداري پر اثرات اور نمونے
خلاصہ : جيسا کہ ہم سب جانتے ہيں کہ اسلامي جماعتيں اس وقت دنيا ميں سياسي لحاظ سے بہت فعال ہيں - اس کي وجہ مسلمان قوم ميں آگاہي اور شعور کا اجاگر ہونا ہے جس نے انہيں پسماندگي ، جہالت اور غربت کے ليۓ اقدامات کرنے پر مجبور کر ديا ہے - يہ آگاہي مسلمانوں کے اندر ايسے تحرکات لانے کا باعث بني جس کے نتيجے ميں اسلامي دنيا ميں آخري ايک صدي ميں تبديليوں کے ليۓ کوششوں کا آغاز ہو گيا - اسلامي بيداري کي تحريکوں کو اسي کوششوں کا ہي دوسرا نام ديا جا سکتا ہے - ان تحريکوں کا نتيجہ سراسر اسلامي دنيا ميں شورش ، انقلابوں اور مختلف طرح کي مزاحمت کي صورت ميں سامنے آيا - انہي کوششوں کے نتيجہ ميں ايک مثالي ثمر، انقلاب اسلامي ايران کي صورت ميں دنيا کے سامنے ہے - ايران ميں آنے والے اسلامي انقلاب نے آگاہي اور شعور لانے ميں انگيزہ کا کام کيا اور دنيا ميں اس نوعيت کي انقلابي تحريکوں کو تقويت بخشي - اسلامي انقلاب کے اثرات ايک طرف تو پوري دنيا کے ليۓ ہيں جبکہ دوسري طرف اس انقلاب کے بعض مخصوص اسلامي جماعتوں مثلا حزب اللہ اور حماس پر بھي بنيادي اثرات مرتب ہوۓ -
" اسلامي بيداري " کے لفظ کي تعريف
بيداري حقيقت ميں خواب کي ضد ہے - اس ليۓ بيداري کو حيات و زندگي کے معنوں ميں ليا جا سکتا ہے يعني ہوش و حواس کا فعال ہونا ، آگاہي آنا جبکہ اسلامي سے مراد اسلام کے بتاۓ ہوۓ اصولوں کے مطابق عمل کرنا ہے- اسلامي بيداري کو برتر زندگي يا بہترين زندگي کو حاصل کرنے کي کوشش کے معنوں ميں بھي ليا جا سکتا ہے اور يہ زندگي اسي وقت بہتر ہو سکتي ہے جب انسان دين کے بتاۓ ہوۓ اصولوں کے مطابق اس زندگي کو بسر کرے کيونکہ خدا نے انسان اور جھان کو زندگي بخشي اور اس کے پيغمبر نے ہميں زندگي گزارنے کا صحيح راستہ دکھايا - دوسرے الفاظ ميں اسلامي بيداري کے معني اسلام کي روشني ميں دوبارہ زندگي کا آغاز ہے کہ جس کي پناہ ميں استقلال ، عدالت ، تمام علوم اور خدا کي اہميت پھر سے جاگ اٹھتي ہے يا زندہ ہو جاتي ہے -
تحریر: سید اسد الله ارسلان
متعلقہ تحريريں:
خرمشہر کي فتح ، سامراجي طاقتوں کي شکست کي علامت
ايران کے اسلامي انقلاب کے خلاف ہر سازش ناکامي ہو گي (15)
ايران کے اسلامي انقلاب کے خلاف ہر سازش ناکامي ہو گي (14)
ايران کے اسلامي انقلاب کے خلاف ہر سازش ناکامي ہو گي (13)