• صارفین کی تعداد :
  • 703
  • 3/19/2012
  • تاريخ :

جمہوريت کے سوا کوئي رستہ نہيں، زرداري اور گيلاني ملک کو ترقي يافتہ بنانے ميں ناکام، نواز شريف

نواز شریف

اسلام ٹائمز: لندن ميں پريس کانفرنس سے خطاب ميں نواز شريف کا کہنا تھا کہ کہ پاکستان کو اس صورتحال سے نکالنا مشکل ہے ناممکن نہيں، سب ملکر ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہيں- نواز شريف نے کہا کہ انہوں نے غلطياں کيں مگر ماضي سے سبق سيکھا اور صحيح راستے سے نہيں ہٹے-

اسلام ٹائمز- مسلم ليگ ن کے صدر نواز شريف نے ماضي کي غلطيوں سے سبق سيکھنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز ليگ جمہوريت کے سوا کسي اور راستے پر نہيں چلے گي- لندن ميں نيوز کانفرنس سے خطاب ميں مياں نواز شريف کا کہنا تھا کہ ہم نے ماضي کي غلطيوں سے سبق سيکھا ہے- مسلم ليگ ن جمہوريت کے سوائے کسي اور راستے پر نہيں چلے گي کيونکہ جمہوريت ہي پاکستان کو درپيش مسائل کا واحد حل ہے- نيوز کانفرنس سے خطاب ميں ان کا کہنا تھا کہ ہم کسي لالچ يا بہکاوے ميں نہيں آئيں گے- نواز شريف نے کہا کہ مہران بينک کے حوالے سے ان پر جھوٹا الزام لگايا گيا- وہ يونس حبيب کو بالکل نہيں جانتے- نواز شريف نے کہا کہ پہلي دفعہ يونس حبيبب کي شکل حال ہي ميں ٹي وي پر ديکھي ہے- يونس حبيب کے معاملے ميں پس پردہ قوتوں کا پتہ چلانا ہو گا- ہم نظام اور جمہوريت کے خلاف کسي سازش کا حصہ نہيں بنيں گے- نواز شريف نے کا کہنا تھا کہ اليکشن قريب ہيں اور وہ پورے ملک کے دورے کريں گے- انھوں نے کہا کہ سياست ميں ايجنسيوں کا کردار مکمل طور پر ختم ہونا چاہيے- 

ديگر ذرائع کے مطابق مسلم ليگ کے صدر مياں نواز شريف کا کہنا ہے کہ زرداري اور گيلاني ملک کو ترقي يافتہ بنانے ميں ناکام ہو گئے، ملکي وقار کي پروا کيے بغير جرنيلوں نے مارشل لا لگائے- لندن ميں پريس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شريف کا کہنا تھا کہ کہ پاکستان کو اس صورتحال سے نکالنا مشکل ہے ناممکن نہيں، سب ملکر ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہيں- نواز شريف نے کہا کہ انہوں نے غلطياں کيں مگر ماضي سے سبق سيکھا اور صحيح راستے سے نہيں ہٹے- صدر مسلم ليگ نواز کا کہنا تھا کہ جمہوريت ہي ملکي مسائل کا واحد حل ہے، جمہوريت کے علاوہ کسي دوسرے راستے پر نہيں چليں گے- نواز شريف نے بتايا کہ سازش کا حصہ بنانے کيلئے ايجنسيوں نے انہيں بہکانے کي بہت کوشش کي، ليکن وہ کسي لالچ يا بہکاوے ميں نہيں آئے کيونکہ ان کے نزديک يہ گناہ ہے، عوامي مينڈيٹ کا خيال کيا جانا چاہئے-