• صارفین کی تعداد :
  • 767
  • 3/18/2012
  • تاريخ :

23 مارچ کو ملک گير آزاد پاکستان ريلياں نکالي جائيں گي، سني تحريک

سنی تحریک

اسلام ٹائمز-شاہد غوري اور شاداب رضا کا کہنا ہے کہ 25 مارچ کو مينار پاکستان کے سائے تلے ہونے والي آزاد پاکستان کانفرنس ملکي دولت لوٹنے والوں کے خلاف ريفرنڈم ثابت ہو گي

اسلام ٹائمز- پاکستان سني تحريک کے رہنماؤ ں محمد شاہد غوري اور شاداب رضا نے کہا ہے کہ ملک کو بحرانوں سے نجات دلانے کيلئے عوام ميں سياسي شعور اجاگر کرنا وقت کي اہم ترين ضرورت ہے، ہم ايسا پاکستان چاہتے ہيں جہاں انصاف عوام کو دہليز پر ملے، زکوۃ کا نظام شفاف ہو، ملک ميں کرپشن نہ ہو، عوام خوشحال ہوں اور دنيا کے نقشے پر ترقي يافتہ ممالک کي صف ميں پاکستان کا منفرد مقام ہو- 

پاکستان سني تحريک کے رہنماğ نے کہا ہے کہ 23 مارچ کو ملک گير آزاد پاکستان ريلياں نکالي جائيں گي اور 25 مارچ کو مينار پاکستان کے سائے تلے ہونے والي آزاد پاکستان کانفرنس ملک کي دولت لوٹنے والوں کے خلاف ريفرنڈم ثابت ہو گي-