• صارفین کی تعداد :
  • 499
  • 3/19/2012
  • تاريخ :

ہندوستان :ايران کا دورہ مثبت اور تعميري

ہندوستان :ايران کا دورہ مثبت اور تعميري

ہندوستان کے تجارتي وفد کے سربراہ رفيق احمد نے ايران کے دورے کو نئي دہلي کے ليے ايک بڑي کاميابي قرار ديا ہے-

ابنا: اطلاعات کے مطابق ايران کا دورہ کرنے والے ہندوستان کے اسي رکني تجارتي وفد کے سربراہ رفيق احمد نے اپنے ايک بيان ميں اس دورے کو انتہائي مثبت اور تعميري قرار ديتے ہوئے کہا کہ يہ دورہ ہندوستان کے ليے ايک بڑي کاميابي سمجھا جا رہا ہے- ہندوستان ايران سے سالانہ تقريبا گيارہ ارب ڈالر کا تيل خريدتا ہے-امريکہ اور صيہوني حکومت ايران کے خلاف اپنے يکطرفہ موقف کو جاري رکھتے ہوئے ہندوستان کو اس بات پر قائل کرنے کي کوشش کر رہے تھے کہ وہ اسلامي جمہوريہ ايران سے تيل خريدنا بند کر دے- ليکن ہندوستان حکام نے کہا ہے کہ وہ اسلامي جمہوريہ ايران سے تيل کي خريداري جاري رکھيں گے- واضح رہے کہ رفيق احمد کي سربراہي ميں ہندوستان کے ايک اسي رکني وفد نے ايران کا پانچ روزہ دورہ کيا ہے-