• صارفین کی تعداد :
  • 3112
  • 3/17/2012
  • تاريخ :

ايران کے اسلامي انقلاب کے خلاف ہر سازش ناکامي ہو گي (13)

ایران کا پرچم

ايران کے 2009 کے صدارتي انتخابات کے نتائج کے اعلان سے پہلے ايک دلچسپ سازش کي گئي - اس اطلاع کي مجھے کئي ذرائع سے تصديق ہوئي ہے - انتخابات کے نتائج کے اعلان سے ايک روز پہلے شام کو موبائيل فون پر بڑي تعداد ميں ايک ايس ايم ايس بھيجا گيا جس ميں ميرحسين موسوي کے عہدہ صدارت کے لئے کامياب ہونے کي اطلاع دي گئي - دوسرے دن جب سرکاري طور پر محمود احمدي نژاد کے جيتنے کا اعلان ہوا تو مخالفين نے سڑکوں پراحتجاج شروع کر ديا جس ميں عوام کا ايک طبقہ شريک ہوگيا- اس سازش کا لوگوں کو بعد ميں علم ہوا-

صدارتي انتخابات کو  ايک عرصہ گزر چکا ہے ليکن مغربي ميڈيا اور مخالفين کي جانب سے پروپيگنڈہ اب بھي جاري ہے اور ابھي تک احمدي نژاد کي جيت مغرب خاس طور پر امريکہ او ر اس کے حليف ملکوں کو ہضم نہيں ہو سکي ہے- آيت اللہ خامنہ اي کے حاليہ بيان کا مقصد ملک کي عوام کو غيرملکي سازشوں سے ہوشيار رہتے ہوئے پوري سياسي بيداري کے ساتھ آمادہ رکھنا ہے-

امريکہ اور ديگر مغربي طاقتوں نے احمدي نژاد کے انتخاب کے بعد عرب ممالک ميں ايران کے خلاف جوہري پروگرام کے بہانے تيزي سے نفرت پھيلانے کا کام کيا ہے- اس کے نتيجہ ميں سعودي عرب اور کئي ديگر عرب ممالک نے غير اعلانيہ طور پر اسرائيل سے تعلقات مستحکم کئے ہيں- چند ماہ قبل يہ خبر آئي تھي کہ سعودي عرب نے ايران مخالف ممکنہ جنگ کے دوران اسرائيلي طياروں کو اپنے ايئر پورٹ استعمال کرنے کي اجازت دي ہے - سعودي عرب اور اسرائيل کے درميان تجارتي تعلقات با آساني حج اور عمرہ پر جانے والے افراد مکہ مکرمہ ميں حرم کے سامنے کثير منزلہ شاپنگ مال ميں مشاہدہ کر سکتے ہيں جہا ں بہت سي يہودي کمپنياں کاروبار کرر ہي ہيں-

ايران بين الاقوامي سطح پر استعماري نظريہ کے خلاف رہتے ہوئے ترقي کي راہ پر گامزن ہے جبکہ خطے کے عرب ممالک پوري طرح غير ملکي طاقتوں پر منحصر ہيں- ايران ميں اسلامي انقلاب کے مخالفين کو مغربي حمايت ہونے کے باوجودکاميابي حاصل ہوتي نظر نہيں آرہي آيت اللہ خامنہ اي کے حاليہ بيان کا مقصدايراني عوام کو حقائق سے آگاہ رکھنا اور ايران مخالف سازشوں کو ناکام کرنا ہے-

شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحريريں:

ايران کے اسلامي انقلاب کے خلاف ہر سازش ناکامي ہو گي (9)