ايران کے اسلامي انقلاب کے خلاف ہر سازش ناکامي ہو گي (8)
گذشتہ تين دھائيون ميں سامراج نے انقلابي اسلامي اور ايران کے اسلامي نظام کا مقابلہ کرنے اور اسے ختم کرنے کے لئے متعدد سازشيں رچائيں، اس کے علاوہ اور بھي بہت سے اقدامات کئے جن ميں اقتصادي بائيکاٹ اور ملک کے اندر مخالف گروہوں کي حمايت کر کے دہشتـگردانہ کاروائيوں کي سازشيں بھي شامل ہيں- ان تمام سازشوں کے باوجود ايراني عوام نے بڑي ہوشياري اور آگاہي سے دشمن کو دوبارہ قومي اور مذھبي فتنے پھيلانے کا موقع نہيں ديا- تين دھائيوں تک ايراني عوام کي پائيداري اور استقامت، انقلاب کے مزيد مستحکم ہونے کا باعث بني ہے- اسي وجہ سے ايران کے اسلامي انقلاب اور ديني نظام کے دشمنوں نے اپني پاليسياں تبديل کيں اور نئے ہتھکنڈے اپنائے- آج علمي اور سائنسي اور اقتصادي ميدانوں ميں ايران کي محالفت کرنا امريکہ اور اسکے اتحاديوں کا نصب العين ہے- اس سازش ميں نرم جنگ اور ثقافتي يلغار بھي شامل ہے جس سے يہ مزيد پيچيدہ ہو جاتي ہے- اسلامي جمہوريہ ايران کے مخالف سامراجي دھڑے نے اقتصادي محاصرہ ميں شکست کھانے کے بعد ايران کي حکومت کے خلاف دونئے محاذ کھولے، ايک محاذ نرم جنگ کا محاذ تھا، اس کا منصوبہ امريکہ، برطانيہ اور اسرائيل کي جاسوس تنظيموں نے بنايا تھا- تحقيقات سے پتہ چلتا ہے کہ مغرب نواز ذاريع ابلاغ نے نرم جنگ کي سازش کو آگے بڑھانے ميں اہم کردار ادا کيا ہے اور ايران کے خلاف پروپگينڈا کرنے، خاص طور سے انساني حقوق، ايٹمي پروگرام انتخابات کے مسائل کے حوالے سے منفي پروپگينڈا کرنے ميں آگے آگے رہے ہيں-ان ہي ذرايع ا بلاغ نے ايران کي تصوير کو مسخ کر کے پيش کيا ہے اور حقائق ميں تحريف کر رہے ہيں- سامراجي ذرايع ابلاغ نے دو ہزار نو کو جون کے مہينے ميں ہونے والے دسويں صدارتي انتخابات کے دوران اور بعد ميں سامراجي ذرايع ابلاغ نے جتنا منفي رول ادا کيا ہے وہ سب کے سامنے ہے- اس موقع پر ان ذرايع ابلاغ نے جھوٹا پروپگينڈا کر کے ايران مين بلوے مچائے اس دوران انٹرنيٹ کا کردار سب سے نماياں تھا-دراصل اسلامي انقلاب کے خلاف مغرب کي ايک پاليسي ايران کا چہرہ بگاڑ کر پيش کرنا ہے- اور مغربي ذرايع ابلاغ يہ کام ايران کے بارے ميں غلط معلومات فراہم کر کے غلط تجزيئے اور تحليليں پيش کر کے نيز غلط اعداد و شمار ديکر انجام ديتے ہيں-
شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان
متعلقہ تحريريں:
ايران کے اسلامي انقلاب کے خلاف ہر سازش ناکامي ہو گي (4)