• صارفین کی تعداد :
  • 2717
  • 3/17/2012
  • تاريخ :

ايران کے اسلامي انقلاب کے خلاف ہر سازش ناکامي ہو گي (5)

ایران

امام خميني رہ نے جس طرح ايران کے مسلمانوں کي زندگيوں ميں انقلاب برپا کيا، اسي طرح انھوں نے ديگر مسلم ممالک خصوصاً فلسطين کے مظلومين کے ساتھ اپني حمايت اور يکجہتي کا اعلان ’’يوم القدس‘‘ منانے کے اعلان سے کيا - انقلاب اسلامي کے باني آيت اللہ العظمٰي سيد امام خميني رہ کي زندگي ميں ہي امريکہ، برطانيہ اور ديگر استعماري طاقتوں نے يوم القدس کے خلاف پراپيگنڈا کا آغاز کر ديا مگر ہر آنے والا سال انکل سام اور اسکے حواريوں کے ليے بھاري پڑتا ہے، جب امام خميني رہ کي افواج برحق امام حسين ع سے اپنے عشق کا اظہار ظالم رياست اسرائيل کے خلاف يوم القدس کے موقع پراحتجاجي مظاہرے اور ريلياں نکال کر کرتے ہيں - امريکہ اور اس کے حواريوں کي جانب سے کي جانے والي سازشوں سے متنبہ کرتے ہوئے ايران کے سپريم ليڈر اور قائد انقلاب اسلامي نے کيڈٹس کي پاسنگ آۆٹ کي تقريب سے خطاب ميں فرمايا: شيطان بزرگ امريکہ نے ابتدائے انقلاب سے ہي اپني تمام فوجي، مالياتي، تشہيراتي اور سياسي توانائيوں کے ساتھ اسلامي انقلاب اور ملت ايران کا مقابلہ کرنے کي کوشش کي، ليکن علاقے اور ايران کے سياسي ميدان کے حقائق اس بات کا بين ثبوت ہيں کہ اس وقت امريکہ اسلامي انقلاب کے سامنے گھٹنے ٹيکنے پر مجبور ہو گيا ہے -

ايران کے اسلامي انقلاب نے جہاں ايران کے عوام پر اپنے بيش بہا اثرات مرتب کئے، وہيں دسمبر 2010ء سے بحرين کے عوام کا آل خليفہ کے صديوں سے جاري ظلم اور جبر کے خلاف قيام اور ظالموں کي بربريت کے جواب ميں’’ياحسين ع ! يا حسين ع !‘‘ کے فلک شگاف نعرے اس بات کا بين ثبوت ہيں کہ بحريني عوام کي زندگيوں پر بھي اسلامي انقلاب کے اثرات مرتب ہوئے ہيں، جس کي وجہ سے علاقے کے عوام ميں اسلامي بيداري نے جنم ليا ہے اور وہ ظالم حکمران وقت کے خلاف استقامت کي ديوار بنے کھڑے ہيں - وہ اسلامي بيداري جس کي روشني کربلا سے پھوٹتي ہے ايران کو تو امام خميني رہ کي جدوجہد کي بدولت تين دہائياں پہلے ہي منور کر چکي تھي، اب مشرق وسطٰي اور شمالي افريقہ کے مسلم ممالک پر مہربان نظر آتي ہے، يہي وجہ ہے کہ وقت کے فرعون اور آمريت کے بڑے بڑے علمبردار آج انھي خون کي نديوں ميں غرق ہو چلے ہيں، جن کو بہا کر انھوں نے اپنا اقتدار قائم کر رکھا تھا -

شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحريريں:

ايران کے اسلامي انقلاب کے خلاف ہر سازش ناکامي ہو گي