ايران کے اسلامي انقلاب کے خلاف ہر سازش ناکامي ہو گي
اسلام کي آمد نے جہاں عربوں کي جہالت ميں گري ہوئي زندگيوں کو بدل ڈالا وہيں ساري دنيا کے انسانوں کو بھي ہدايت کي روشني دکھائي - عرب دنيا ميں رائج دور جاہليت کے غير انساني اور غير اخلاقي رسوم و رواج سے ليکر عصر حاضر کي استعماريت کے انسانيت پر ہونے والے مضر اثرات سے نبي اکرم صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم سے لے کر اہل بيت اطہار عليہ السلام نے انسانيت کو محفوظ رکھنے کے ليے تاريخ ساز اقدامات کئے اور ہر دور ميں اسلام کي ترويج و اشاعت کو نہ صرف يقيني بنايا بلکہ جب بھي دين اسلام پر کوئي آنچ آئي يا جب بھي انسانيت کي بقاء کا مسئلہ درپيش ہوا، ظالم و جابر حکمرانوں کے سامنے نہ صرف خود کلمہ حق بلند کيا بلکہ ضرورت پڑنے پر جہاد بھي کيا اور اپنے پيروکاروں کو بھي يہي تعليم دي کہ ظالم اور جابر حکمران کے سامنے کلمہ حق کہنا، اس کے خلاف قيام کرنا اور اسے ظلم سے باز رکھنا جہاد ہے - آخري نبي صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم اور اس کي آل کي تعلمات پر مسلمان عمل پيرا رہے اور تاريخ کو مختلف ادوار ميں انہوں نے باطل کا بڑي دليري کے ساتھ مقابلہ کيا -
اسلام کي ترويج و اشاعت اور ظالم، جابر اور فاسق حکمران کے خلاف قيام کي عظيم المرتبت اور لافاني مثال خود حضرت امام حسين عليہ السلام نے رقم کي- حضرت امام حسين ع نے کربلائے معلٰي ميں اپني اور اپنے جاں نثاران کي زندگيوں کو قربان کر کے جہاں دين اسلام کي بقاء پر مہر ثبت کر دي، وہيں ظالم کو للکار کر تمام مسلمانوں کو يہ تعليم دے دي کہ ظلم کے خلاف اور مظلومين کي حمايت اللہ کے نزديک بہترين اعمال ميں سے ہے - آپ نے دين اسلام کي اشاعت و ترويج کے ليے وہ کام سرانجام ديا کہ دين حق کا چہرہ تاريخ ميں کہيں بھي اتنا درخشاں نظر نہيں آتا، جتنا کربلائے معلٰي ميں پوري آب و تاب سے نظر آتا ہے - ہم يہ بات بجا طور پر کہہ سکتے ہيں کہ وہ اسلامي انقلاب جو عرب سرزمين پر محمد مصطفٰي ص کي زيرقيادت رونما ہوا تھا وہ صحيح معنوں ميں اپني پوري چمک دمک کے ساتھ کربلا ميں ظہور پذير ہوا، جس کي روشني سے تاقيامت آنے والي تمام نسليں ہدايت اور روشني پاتي رہيں گي-
شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان
متعلقہ تحريريں:
انقلاب اسلامي کي مجموعي خصوصيات کے حوالے سے انقلابات روس اور فرانس کا تقابلي جائزہ