• صارفین کی تعداد :
  • 3645
  • 7/17/2012
  • تاريخ :

اسلامي انقلاب کي کاميابي کے  بعد اسلامي دنيا نے خواتين کے اسلامي حجاب کے اثرات کو  زيادہ قبول کيا ہے

اسلامی بیداری

اسلامي انقلاب نے عورت کي جو تصوير کشي کي ہے اس نے  دو اہم اثرات چھوڑے ہيں -  پہلا يہ کہ دنيا يہ جان گئي ہے کہ ايران کي مسلمان خاتون گھر کي چارديواري تک محدود نہيں ہے - کينيڈا کي  ايک  خاتون بنام ڈينيل کشار کہتي ہيں کہ ايراني  خواتين کے متعلق بيروني ممالک کے لوگوں  کے ذہنوں ميں جو نقشہ کھينچا ہوا ہے وہ بہت غلط ہے  مغربي ممالک کے لوگ يہ خيال کرتے ہيں کہ شايد ايراني خواتين معاشرتي معاملات ميں فعال نہيں ہيں اور گھر کي چارديواري تک محدود ہيں اور صرف خانہ داري ميں ہي مشغول رہتي ہيں -

دوسرا يہ کہ مسلمان خواتين کے متعلق غلط نطقہ نظر ميں کمي واقع ہوئي ہے - روزنامہ نيويارک ٹائمز لکھتا ہے کہ پکن ميں منعقد ہونے والي بين الاقوامي کانفرس ميں اسلامي خواتين کے حقوق کے احياء کا پديدہ سب سے  منفرد تھا جس نے تمام دنيا کو متاثر کيا کيونکہ اسلامي ممالک سے آنے والے مقررين نے خواتين کے متعلق بڑي اہم باتيں کيں

اس کانفرنس ميں ايک باپردہ ايراني خاتون نے اسلامي حجاب کے پرچار کے ليۓ بہت اچھے اثرات چھوڑے - ايراني خواتين دنيا ميں بےحد کامياب و کامران نظر آتي ہيں اس ليۓ ہم کہہ سکتے ہيں کہ ايک مسلمان خاتون کي حيثيت سے سياسي اور معاشرتي عمل ميں شرکت کے ليۓ ايک ايراني خاتون کي کوشش دنيا کے ليۓ ايک کامياب مثال ہے -  درحقيقت  اسلامي انقلاب کي کاميابي کے بعد ايران ميں خواتين کے متعلق جو کچھ وقوع پذير ہوا اس نے تمام دنيا پر اپنے اثرات چھوڑے ہيں -

اسلامي انقلاب کي کاميابي کے  بعد اسلامي دنيا نے خواتين کے اسلامي حجاب کے اثرات کو  زيادہ قبول کيا ہے - انڈونيشيا  ميں عورتوں کي تحريک کي ايک فعال رکن ليز مارکوس  اس بات کي معترف ہيں کہ ان کے ملک ميں جب   ميڈيا پر ايراني خواتين کو باپردہ ديکھا جاتا ہے تو اس سے ان کے ملک ميں خواتين  ميں پردہ کرنے کا رحجان بڑھ گيا ہے - ايراني باپردہ طالبات کو يونيورسٹي ميں بڑي  پذيرائي ملتي ہے -

انقلاب اسلامي کي خواتين نے ترک خواتين کے ليۓ بھي ايک مثال چھوڑي اور انقلابي خواتين سے متاثر ہو کر ترکي کي خواتين نے بھي اسلامي حجاب کو اپنايا - ايراني خواتين کي طرز کا  حجاب اب خليجي ممالک ميں عام ديکھنے کو ملتا ہے -  آخري سالوں ميں اردن کي يونيورسٹيوں ميں باپردہ طالبات کي تعداد ميں بےحد اضافہ ہوا ہے - ليبيا ميں اسلامي حجاب کي طرف رحجان بڑھ گيا ہے - اس ليے اس بات ميں ذرا بھي شک نہيں ہے کہ انقلابي خواتين کے اسلامي  حجاب نے دنيا کے مختلف حصوں ميں بسنے والي  خواتين بالخصوص  اسلامي ممالک  کي خواتين پر اثرات چھوڑے ہيں -  

اسلامي جمہوريہ ايران کي خواتين کا حجاب مختلف طريقوں سے ايران کي سرحدوں سے باہر پھيلا  ہے - مثلا  کچھ فيلم کے ذريعے سے - بعض ملکوں ميں ايراني مسلمان خواتين کي  طرز کا حجاب پہننے کو  حکومت مخالف علامت کے طور پر بھي ليا جاتا  ہے - جيسے

1-  اسلامي لبادہ کسي فرد  يا مذھب کے وجود کے اظہار کے طور پر ليا جاتا ہے -

2- حجاب کي طرف توجہ ، فيمينزم کي باغي تحريک کا جواب ہے -

3- سب سے اہم يہ کہ اسلام کي طرف رحجان اور  دين اسلام  کي طرف لوٹ آنے کي دليل ہے -

تحرير: سيد اسد الله ارسلان 


متعلقہ تحريريں:

اسلامي بيداري  کي تاريخ