زيارت سيدالشہداء (ع) کے آثار و برکات 11
--- زرارہ بن اعين کہتے ہيں: امام صادق عليہ السلام نے فرمايا: "زائرين امام حسين عليہ السلام کو لوگوں کي نسبت ايک برتري اور فوقيت حاصل ہے"-
ميں نے عرض کيا: "ان کي برتري اور فوقيت کيا ہے؟"-
فرمايا: "زائرين امام حسين عليہ السلام عام لوگوں سے چاليس سال قبل جنت ميں داخل ہوتے ہيں جبکہ دوسرے ابھي جساب و کتاب دينے ميں مصروف ہونگے"- (25)
20- زيارت امام حسين (ع) اور رسول اللہ (ص) کي ضمانت رسول گرامى اسلام (ص) فرمود: ميں عہد کرتا ہوں اور ضامن ہوں کہ روز قيامت امام حسين عليہ السلام کي زيارت کا شرف حاصل کرنے والے کي ملاقات کو آۆ ں گا اور اس کا ہاتھ پکڑ لوں گا اور اس کو ہولناک مراحل اور قيامت کي سختيوں سے گذار دوں گا حتي کہ اللہ تعالي اس کو جنت ميں بسا دے"- (26)
21- زيارت امام حسين (ع) اور دوزخ کي آگ سے نجات امام صادق عليہ السلام نے فرمايا: "جو بھي قبر حسين عليہ السلام کي زيارت خدا کي راہ اور خدا کے واسطے بجا لائے خداوند متعال اس کو جہنم کي آگ سے چھڑا ديتا ہے اور عظيم خوف کے دن (قيامت کو) اسے امن و امان عطا کرتا ہے- وہ اللہ کي بارگاہ سے جو بھي طلب کرے گا اللہ تعالي اس کے عطا فرمائے گا"- (27)
يہ آثار و برکات اور ديگر آثار و برکات جن کو ہم نے ـ اختصار کو ملحوظ رکھتے ہوئے ـ ذکر کرنے سے اجتناب کيا؛ سب کے سب حضرت سيدالشہداء عليہ السلام کے وجود شريف کي برکت سے ہيں اور ہميں اميد ہے کہ عاشقوں اور شيدائيوں کو جلد از جلد زيارت قبر حسين عليہ السلام نصيب ہو-
-------------------
مآخذ: 25- بحارالانوار، علامہ مجلسى، ج 44 ص 235-
26- كامل الزيارات، جعفر بن محمد بن قولويہ، ص 126-
27- وسائل الشيعۃ، شيخ حر عاملى، ج 10 ص 324-
تحرير : ف ح مهدوي
پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان
متعلقہ تحريريں:
زيارت سيدالشہداء (ع) کے آثار و برکات 7