• صارفین کی تعداد :
  • 1827
  • 3/17/2012
  • تاريخ :

زيارت سيدالشہداء (ع) کے آثار و برکات 7

محرم الحرام

 8- زيارت سيدالشہداء (ع) اور دنيا اور آخرت ميں زائر کي حفاظت عبداللہ بن ہلال نے حضرت امام جعفر بن محمد الصادق عليہ السلام کي خدمت ميں عرض کيا: فدا ہوجاۆ ں  آپ پر، امام حسين (ع) کے زائر کي کم از کم  پاداش کيا ہے؟

فرمايا: "اے عبداللہ! اس کي کم از کم پاداش يہ ہے کہ خدا اس کي اور اس کے خاندان کي حفاظت کرتا ہے حتي کہ اس کو اس کے خاندان ميں لوٹا دے اور جب روژ قيامت ہوگا خدا اس کا حافظ و نگھبان ہوگا"- (10)

9- زيارت اور سيدالشہداء (ع) کي عنايت و توجہ محمد بن مسلم امام صادق عليہ السلام سے نقل کرتے ہيں کہ آپ (ع) نے فرمايا: حضرت سيدالشہداء امام حسين عليہ السلام اپنے پروردگار کي بارگاہ مقدسہ ميں نزديک اپنے لشکر کے مقام اور اپنے رکاب ميں شہيد ہونے والے شہيدوں اور اپنے زائرين پر نظر ڈالتے ہيں جبکہ آپ (ع) ان کے احوال، ان کے ناموں اور ان کے آباء کے ناموں اور خدا کي درگاہ ميں ان سب کے مقام و منزلت اور درجات و مراتب کو اس سے بھي بہتر جانتے ہيں جو آپ ميں سے کوئي اپني اولاد کو جانتا ہے- اور آپ (ع) اس شخص کي طرف ديکھتے ہيں جو آپ (ع) کے لئے گريہ و بکاء کرتا ہے اور اس کے لئے طلب مغفرت کرتے ہيں اپنے آباء طاہرين سے درخواست کرتے ہيں کہ اس شخص کے لئے استغفار کريں اور اس کے بعد امام حسين عليہ السلام فرماتے ہيں: اگر ميرا زائر جانتا کہ اللہ تعالي نے اس کے لئے کيا کيا درجات اور کيا کيا انعامات مقرر فرمائے ہيں تو اس کي خوشي اس کے گريہ و بکاء سے کہيں زيادہ ہوتي اور يہ کہ ميري زيارت کے لئے آنے  والے زائرين گناہوں سے مکمل طور پر پاک ہوکر لوٹتے ہيں- (11)

-------

مآخذ:

10- كامل الزيارات، ابن قولويہ، ص 240-

11- امالى شيخ طوسى، ص 55-

تحرير : ف ح مهدوي

پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحريريں:

زيارت سيدالشہداء (ع) کے آثار و برکات 3