زيارت سيدالشہداء (ع) کے آثار و برکات 5
3- امام حسين (ع) کا زائر خدا کا زائر زيد بن شحام کہتے ہيں: ميں نے امام صادق عليہ السلام سے عرض کيا: امام حسين عليہ السلام کے زائر کے لئے کيا درجات اور کيا ثواب ہے-
امام صادق عليہ السلام نے فرمايا: امام حسين عليہ السلام کا زائر ايسے شخص کي مانند ہے جس نے گويا عرش پر خداوند متعال کي زيارت کا شرف حاصل کيا ہو-
ميں نے عرض کيا: جو شخص آپ (ائمۂ معصومين) ميں سے کسي ايک کي زيارت کرے کيا پاداش ہے؟-
فرمايا: وہ اس شخص کي مانند ہے جس نے رسول اللہ (ص) کي زيارت کي ہو اور قبر رسول اللہ (ص) کے قريب دعاء کي ہو- (3)
4- حاجات کي برآوردگي اور پريشانيوں کا خاتمہ امام صادق عليہ السلام نے فرمايا: "بے شک تمہارے ہاں ايک قبر ہے جس کے پاس جو بھي پريشان انسان جائے گا خداوند اس کي پريشاني ختم کرتا اور اس کي حاجت پوري کرتا ہے"- (4)
نيز امام صادق عليہ السلام نے ابوصباح کناني سے مخاطب کرتے ہوئے فرمايا: "بے شک آپ کے ہاں ايک قبر ہے جس کے پاس جو بھي پريشان اور مضطرب شخص جاتا ہے خداوند متعال اس کا اضطراب ختم کرتا ہے اور اس کي حاجتيں پوري کرتا ہے اور بے شک اس قبر کے پاس اللہ کے چار ہزار فرشتے ہيں جو اس صاحب قبر (امام حسين (ع)) کي شہادت کے لمحے سے لے کر پريشان حال، مغموم ہوکر آپ (ع) کے لئے گريہ و بکاء کرتے ہيں- جو بھي اس قبر کي زيارت کرتا ہے وہ فرشتے اس کے ساتھ وداع کرنے کے لئے اس کے گھر تک اس کے ساتھ چلتے ہيں اور اگر کوئي زائر مريض ہوجائے تو وہ اس کي عيادت کے لئے آتے ہيں اور جو زائر انتقال کرتا ہے وہ اس کے جنازے ميں شريک ہوتے ہيں- (5)
--------
مآخذ:
3- كامل الزيارات، جعفر بن محمد بن قولويہ، ص 48-
4- كامل الزيارات، ابن قولويہ، ص 312-
5- كامل الزيارات، ابن قولويہ، ص 312-
تحرير : ف ح مهدوي
پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان
متعلقہ تحريريں:
زيارت سيدالشہداء (ع) کے آثار و برکات 1