• صارفین کی تعداد :
  • 1411
  • 3/17/2012
  • تاريخ :

حُرّ؛ نينوا کے آزاد مرد 4

محرم الحرام

غور و فکر کا لمحہ

لمحۂ ديدار

تم نے ان پر سانس لينے کے راستے بھي بند کرديئے ہيں اور ان کو ہر طرف سے گھيرليا ہے اور انہيں اللہ کي سرزمينوں [مکہ اور مدينہ] جانے سے روک رہے ہو؛ اور وہ اسير کي مانند تمہارے قبضے ميں گھر چکے ہيں اور نہ تو وہ اپنے آپ کو کوئي فائدہ پہنچا سکتے ہيں اور نہ ہي کوئي نقصان اپنے آپ سے دور کرسکتے ہيں!، تم نے فرات سے ان اور ان کي خواتين، بچيوں اور اہل خاندان کو محروم کرديا ہے اور حالت يہ ہے کہ ان کے خاندان کے افراد پياس کي شدت سے بے ہوشي کے عالم ميں چلے گئے ہيں، حالانکہ حتي کہ يہود و نصاري اور مجوس اسي پاني سے سيراب ہوتے ہيں اور کتے اور کالے سور اس ميں لوٹتے ہيں، تم نے عترت کے سلسلے ميں محمد صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم کي حرمت کي کيا برے انداز ميں رعايت کي ہے خداوند متعال محشر کي تشنگي ميں تمہيں سيراب نہ کرے--

قريب تھا کہ حُرّ کا کلام عمر بن سعد بن ابي وقاص کے سپاہيوں کے ايک گروہ پر اثر کردے اور انہيں امام حسين (ع) کے خلاف لڑنے سے پھير دے ليکن اسي اثناء ميں عمر سعد کے کي سپاہ کي طرف سے انہيں تيروں کا نشانہ بنايا گيا، حُرّ امام (ع) کي خدمت ميں واپس لوٹے اور تھوڑي دير بعد دوبارہ ميدان کارزار ميں اترے- (4)

حريت کا عروج

حُرّ بن يزيد زہير بن قين کے ہمراہ ميدان جنگ ميں دشمن کے خلاف لڑ رہے تھے اور جب ان ميں سے ايک دشمن کے گھيرے ميں آتا دوسرا اس کي مدد کو آتا اور اس کو محاصرے سے خارج کرتا؛ وہ کچھ دير تک اسي طرح لڑتے رہے حتي کہ حُرّ کا گھوڑا زخمي ہوا ليکن وہ بدستور سوار ہو کر لڑ رہے تھے اور رجز پڑھ رہے تھے.

---------------

مآخذ:

4- ارشاد مفيد، ج 2، ص 103.

مآخذ: پايگاه تخصصي تاريخ اسلام،دانشنامه رشد.

تحرير : ف ح مهدوي

پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحريريں:

تربت سيدالشہداء (ع) کے آثار و برکات 8