• صارفین کی تعداد :
  • 631
  • 3/17/2012
  • تاريخ :

سعودي عرب: نايف بن عبدالعزيز پر مقدمہ چلا يا جائے

سعودی عرب

سعودي عرب ميں حکمران خاندان کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاري ہے.

ابنا: سعودي عرب سے موصولہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز بھي اس ملک کے مشرقي علاقوں ميں دسيوں ہزار لوگوں نے آل سعود کے خلاف مظاہرے کئے ہيں- مشرقي علاقوں کے ان مظاہروں ميں ابھا ميں طلباء کے مظاہروں پر سعودي کارندوں کے تشدد کي مذمت کي گئي- مظاہرين نے سياسي قيديوں کي رہائي کا بھي مطالبہ کيا- مظاہرين نےمطالبہ کيا کہ مظاہرين کے قتل عام ميں ملوث افراد بالخصوص نايف بن عبدالعزيز پر بھي مقدمہ چلا يا جائے-

الربيعہ ميں بھي آل سعود کے خلاف مظاہرے ہوئے جبکہ العواميہ کے لوگوں نے بڑي تعداد ميں مظاہرہ کرکے بحرين ميں سعودي عرب کي مداخلت اور آل خليفہ کے تشدد کي مذمت کي- شہر القديح کے دسيوں ہزار افراد نے اپنے مظاہرے ميں ہيہات منا الذلۃ کے نعرے لگاکر آل سعود کي سرنگوني کامطالبہ کيا- ياد رہے سعودي عرب ميں حکمران خاندان کے علاوہ عام لوگ غربت و افلاس کا شکار ہيں جبکہ آل سعود کے نام نہاد شہزادے يورپ اور امريکہ کے جوے خانوں ميں قوم کا پيسہ لٹاتے ہيں-