• صارفین کی تعداد :
  • 1381
  • 3/17/2012
  • تاريخ :

سيدالشہداء کے لئے گريہ و بکاء کے آثار و برکات 14

محرم الحرام

 تا کہ يزيديوں کے اس ہولناک جرم کو زيادہ سے زيادہ نماياں کرکے نماياں کردے اور تاريخ کي آنکھوں کے ہميشہ کے لئے اس خوني حادثے پر مرکوز کردے اور زمانوں کي سماعتوں کو زمانہ ساز عاشوار کي بجلي کي سي کھڑکتي صداۆ ں  سے پر کردے- اے حسين! --- ہے عارف مصلح! آپ کي کربلا نے عشق کي تفسير کردي اور آپ کے انقلاب نے اسلام کو زندہ کيا ہو اور آپ کي شہادت، تمام زمانوں ميں اور تمام زمينوں پر دائمي اور ابدي موجودگي کا اظہار تھا- اے حسين ... اے ايمان کي کرن! اے حسين! اے ستم کي سرخ خاموشي ميں شہر آشوب! آپ نے خاموشي اور خوف کي حيرت ميں فرياد کا تلخ گھونٹ تاريک شب کے حلق ميں انڈيل دي اور جرائم پيشہ اشخاص کے ساتھ مردانہ وار الجھ پڑے- آپ کا عاشورا، نور کا انفجار اور حق کي تابش تھا جو افکار کے "طور" پر متجلي ہوا اور ظالم کے ظلم کي پہاڑي پر پھنسے ہوئے "موسي کے بہي خواہوں" کو حيرت و سرگرداني سے نجات بخشي- ميں کيا کہہ رہاہوں؟ ... آپ نے تاريخ کو متحرک کيا اور زمانے کي زبان کو ايثار و جہاد و شہادت کے خوبصورت رزميئے کہنے پر آمادہ کيا- آپ نے تاريخ کے ہر لمحے کو عاشورا بنا ديا اور تمام سرزمينوں کے تمام ٹکڑوں کو کربلا ... ہم سوئے ہوئے تھے اور بے خبر ... اور ہاں! آپ، اے "مصباح ہدايت" اور اے "کشتيِ نجات" آپ نے ہمارے تھکے ہوئے قدموں کو حرکت اور کوشش پر آمادہ کيا اور ہماري مايوسي کي افسردگي کو جوش اميد ميں بدل ديا اور خاموشي اور توق اور وحشت کو فرياد، يلغار اور شجاعت تک پہنچا ديا اور ہمارے آبلہ زدہ اور زخمي پيروں کو، آگاہي کے بام اور بيداري کے برج تي لے گئے- "اے حسين" ... آپ درس تاريخ کا خلاصہ ہيں آپ کي کربلا، ميدان جنگ نہيں عالم وجود کا عظيم منظومہ ہے، طواف ہے- انتہائے سخن ميري انتہا ہے آپ کي کوئي انتہا نہيں.

تحرير : ف ح مهدوي

پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحريريں:

سيدالشہداء کے لئے گريہ و بکاء کے آثار و برکات 10