• صارفین کی تعداد :
  • 4872
  • 5/28/2012
  • تاريخ :

زعفران

زعفران

زعفران در شب شود رنگين و باز

شب به رنگ زعفران پوشيده اند

                                             "خاقاني"

زعفران ايک چھوٹا سا پودہ ہے جس کي  اونچا‏ئي 10 سے 30 سانتي‌متر تک ہوتي ہے اور اس کا سا‏ئنٹفک نام  crocus sativus  ہے-

زعفران کے  کچھ  باريک پتے ہيں، پتوں کے بيچ ميں زعفران کا تنہ ہے جس پر پھول بن جاتا ہے ، اور ہر تنے کے اوپر ايک سے تين تک پھول بن جاتے ہيں- زعفران کے پھول وايليٹ ہيں اور ہر پھول کي چھ پھول کي پتيوں کي ہيں- زعفران کے پھولوں کے عمر کي لمبائي 3 يا 4 دن ہوتي ہے-

دنيا ميں زعفران کي کھيٹي کي ايشيا کے مختلف علاقوں ميں ہوتي ہے ، خاص طور پر ايشيا کے جنوبي حصے  ميں اور يورپ اورہسپين کے جنوبي حصے-

آج کل زعفران کي کھيٹي  دنيا کے دوسرے علاقوں ميں بھي  ہوتي ہے-

ايران ميں زعفران کو خراسان ، يزد، کرمان، گيلان اور  مازندران کے صوبوں ميں کشت کي جاتي ہے- ان دنوں ميں زعفران کرج اور قم ميں بھي پيدا کيا جانے لگا ہے- زعفران کے بونے کا کام ايران ميں کافي پرانا ہے - قريب 3000 سالوں سے ايران ميں زعفران کي کھيٹي کي جاتي ہے- زعفران صحرا کے مٹي ميں بويا جاتا ہے اس ليے اسے "لال سونا" يا "صحرا کا سونا' بھي کہاجاتا ہے-

تاريخچہ:

زعفران کھانے کے مزے کو اچھا بنانے اور کپڑوں کو رنگ کرنے کے ليے اور ترقي پذير ممالک ميں صنعت گروں کے ذريعے سے استعمال ہوتا ہے-

عام ثقافت ميں زعفران درد کو کم کرنے  اور جنسي طاقت کو بڑھانے کے ليے اورمزيدچين اور سکون کے ليے استعمال ہوتا ہے-

ايشيا کے استوايي علاقوں کے گذشتہ رپورٹوں اور کہانيوں ميں ايک خمير کا نام موجود ہے جو زعفران اور چندن کي لکڑي سے بنايا جاتا ہے - يہ خمير اب ماضي جيسے درد کو کم کرنے  اور تسکين دينے کے ليے  اورخصوصاً  سوکھے کھال کے ليے استعمال ہوتا ہے

زعفران کي کاشت:

زعفران ايک مہنگا پودا ہے جس کي کاشت کرنے کے ليے کسانوں کو زيادہ  خرچہ نہيں پڑتا - اگر زعفران کا اچھے سے ہر وقت خيال رکھا جائے تو زعفران  کي کھيتي  کسانوں کے ليے بہت ہي فا‏ئدہ مند ہوتي ہے -

زعفران ايک tropical  پودا ہے اور اس کي کھيتي ان علاقوں (جگہوں) ميں کي جاتي ہے جہاں پر نہ زيادہ ٹھندا  ہو اور نہ زيادہ گرمي-

ايران ميں زعفران کي کھيتي کي اصل جگہ خراسان کے جنوب کے ريگستاني اور کم آب علاقوں ميں ہے-

آبان سے ارديبہشت تک زعفران کي کاشت ہو جاتي ہے- گرميوں کے آنے سے زعفران کے پتے سکھے اور پيلے ہوجاتے ہيں -

زعفران کي بيج کو کئي علاقوں ميں سات سے دس سالوں تک ايک بار بويا جاتا ہے - ايک بار بونے پر کئي سالوں تک اس کي فصليں خود بہ خود رشد و نمو کرکے تيار ہوجاتي ہيں اور اس کے ليے ہر سال بيج بونے کي ضرورت نہيں ہوتي-

زعفران کو سال ميں دو بار پاني دينے کي ضرورت ہے- ايک بار فصل تيار  ہونے سے پہلے اور ايک دفعہ فصل کاٹنے کے وقت -

ايک گرم زعفران قريباً 150 پھولوں کي پتيوں سے حاصل ہوتا ہے-

ايران ميں ہر سال زعفران کي پيداوار 100 ٹن کے قريب ہوتي ہے اور ايران ميں زعفران کي کاشت کرنے ميں پہلي پوزيشن  پر ہے - ايران کے بعد زعفران کي سب سے بڑي پيداوار ہسپين ميں ہوتي ہے اور ہسپين کے بعد ہندوستان ، روسيہ، سنگاپور، مالزي،جاپان، تايوان، چين، فرنچ، اٹلي،جرمن،آسٹراليا اور يونان تيسري پوزيشن پر ہيں - ان ملکوں ميں ہر سال 25 ٹن زعفران کي پيداوارحاصل  ہوتي ہے-

زعفران کا استعمال:

زعفران اکثر ايراني کھانوں ميں استعمال ہوتا ہے - مثلا: زرشک پلاؤ، تہ چين پلاؤ ،  جوجہ کباب، سيخ کباب، برياني اور غيرہ-

زعفران کے استعمال کرنے کا طريقہ ايسا ہے کہ زعفران کو پہلے پيستے ہيں اور اس  پيسے ہوئے پاؤڈر کو استعمال کرتے ہيں-

زعفران کے پاؤڈر کو ايک برتن ميں ڈال کر اس پر تھوڑا پاني ڈالتے ہيں  اور اس برتن ميں موجود زعفران  کو پکے ہوئے چاول کے ساتھ ميکس کرتے ہيں ، اسي طرح زعفران کا پورا رنگ نکل جاتا ہے- اس زعفران کو چاول اور باقي کھانوں ميں استعمال کرتے ہيں-

 بہتر يہ ہے کہ تھوڑا سا زعفران پيس ليں کيونکہ زعفران کے پاؤڈر لمبے ٹايم ميں نہ صرف   اپنے اہم خواص   کو کھو ديتا ہے بلکہ  اس کے  رنگ اور خوشبو ميں بھي تبديلي آتي ہے-

زعفران کو ايسي جگہ ميں رکھنا چاہيے جہاں روشني اور نمي نہ ہو- 

زعفران کو پلاسٹک  برتنوں ميں نہيں رکھنا چاہيے ، اس کو دھاتي يا گلاس کے برتن ميں رکھتے ہيں - کيونکہ پلاسٹک کے برتن ميں زعفران کو رکھنا اس کي کوالٹي اور خوشبو گھٹ جاتي ہيں-

 زعفران کي اہم خوبياں:

زعفران کے استعمال سے کھانا مزے دار بنتا ہے - اس کا استعمال کھانے کے رنگ اور خوشبو کے ليے بھي کيا جاتا ہے- اکثر لوگ پارٹيوں اور عورتوں ميں اس کا استعمال کرتے ہيں-

مڈيسن ميں درد کو کم کرنے کے ليے اور سکوں دينے کے ليے زعفران استعمال ہوتا ہے-

زعفران کے  استعمال سےبہت ساري بيماريوں کا علاج بھي ہوتا ہے

زعفران کي چائےکے پينے سے کھانا اچھے سے ہضم ہو جاتا ہے-

زعفران جنسي اور جسماني طاقت کو مزيد بڑھاديتا ہے -

زعفران کے کھانے سے رگوں ميں خون بنايا جاتا ہے اور بہتر طور پر دوڑا جاتا ہے-

زعفران کي سب سے اہم خوبي افسردگي کو دور کرنا ہے -  پرانے زمانے سے   افسردگي کے علاج کے ليے زعفران کا استعمال ہوتا تھا-زعفران کے اس خوبي کي جھلک بڑے شاعروں کے اشعار ميں موجود  رہي ہے-

خاقاني

گر کسي را زعفران شادي  فزايد گو فزا

چون تو با غم خو گرفتي زعفران کس مخور

زعفران کي برا‏ئي:

حد سے زيادہ زعفران کا استعمال بہت ساري مشکلات اور بيماريوں کا باعث بنتا ہے- اس ليے اس کو مناسب اور کافي حد تک  استعمال کرنا چاہيے-مجموعي طور پر روزانہ زعفران کا 2 گرم استعمال موت کا  باعث بھي بن سکتا ہے-

 

تجریر: مہدیہ نژادشیخ

 

بشکریہ: ایران نوین ڈاٹ اینفو