• صارفین کی تعداد :
  • 5553
  • 4/28/2012
  • تاريخ :

سبزيوں کا گوشت

سبزیوں کا گوشت

اس سال کے آخر تک مارکيٹ ميں ايسا گوشت فروخت ہونا شروع ہوجائے گا جو غذائيت ، ذائقےاور خوشبوميں حقيقي گوشت جيسا ہوگا ، ليکن اسے کارخانوں ميں سبزيوں اور اناج سے تيار کيا جائے گا- مصنوعي گوشت کي شلف لائف اصلي گوشت سے کہيں زيادہ ہوگي اور وہ فريزر کے بغير لمبے عرصے تک استعمال کے قابل رہے گا-

مصنوعي گوشت تيار کرنے والے پہلے تجرباتي پلانٹ نے کام شروع کرديا ہے اور اس پلانٹ ميں ايک سينٹي ميٹر موٹےاور لامحدود لمبائي کے قتلے  تيار کيے جارہے ہيں جنہيں ضرورت کے مطابق کاٹ کر برگراور دوسرے پکوانوں ميں اصلي گوشت کي جگہ استعمال کيا جاسکتاہے-

سبزیوں کا گوشت

مصنوعي گوشت اپنے ذائقے اور غذائيت کے اعتبار سے بالکل اصلي گوشت جيسا ہے اور اسے کھا کر يہ محسوس ہي نہيں ہوتا کہ آپ گوشت کا ايسا ٹکڑا چبارہے ہيں جسے کسي جانور سے حاصل  نہيں گيا  بلکہ اسے اناج اور سبزيوں سے تيار کيا گيا ہے-

گذشتہ چند برسوں سے مارکيٹ ميں ٹافو اورملتے جلتے  ناموں سے گوشت کا ايک متبادل فروخت کيا جارہاہے جو اگرچہ غذائيت کے لحاظ سے گوشت جيسا ہے ، مگراس کاذائقہ اور بناوت گوشت جيسي نہيں ہے- اور اسے کھاتے ہوئے يہ احساس ہوتا ہے کہ گوشت نہيں بلکہ کچھ اور چبايا جارہاہے- گوشت کے يہ متبادل ان لوگوں کے ليے ہيں جو گوشت سے تو پرہيز کرتے ہيں ليکن گوشت جيسے پروٹين اور اجزا حاصل کرنا چاہتے ہيں- امريکہ اور يورپي مارکيٹوں ميں متبادل گوشت کے برگر اور پکوان کثرت سے دستياب ہيں-

مصنوعي گوشت بنانے کي کوششيں کئي عشروں سے کي جارہي ہيں-جس کي  ايک وجہ تو يہ ہے  کہ دنيا بھر ميں لوگوں کا معيار زندگي عمومي طورپر بلند ہورہاہےجس سے گوشت کي مانگ بڑھ رہي ہے- اس وقت دنيا کي آبادي 7 ارب نفوس سے زياد ہے جس ميں  تقريباً ايک اعشاريہ 17 في صد سالانہ کي رفتار سے اضافہ ہورہاہے - ماہرين کا اندازہ ہے  اگلے چھ عشروں ميں انساني آبادي 14 ارب سے آگے نکل جائے گي اور ان کي غذائي ضروريات پوري کرنے کے ليے جانوروں کي تعداد ميں اسي نسبت سے اضافہ کرنا ہوگا ، جو بظاہر مشکل دکھائي ديتا ہے-

جانوروں کا چارہ اور خوراک اگانے کے  ليے مزيد قابل کاشت زمين درکار ہوگي- جب کہ زمين کي رسد ميں ايک خاص حد سے زيادہ اضافہ کرنا اس ليے ممکن نہيں ہوگا کيونکہ بڑھتي ہوئي انساني آبادي کي غذائي ضروريات کے ليے بھي اضافي زمين کي ضرورت  ہوگي-

ماحولياتي ماہرين کي ايک بڑي تعداد بڑے جانوروں کو فضائي آلودگي اور کاربن گيسوں کا ايک بڑا  سبب سمجھتے ہيں- ان کا کہناہے کہ جانوروں کي موجودہ تعداد دنيا بھر کي ٹرانسپورٹ سے زيادہ آلودگي پھيلارہي ہے- اور اگر انسان اس کرہ ارض پر زندہ رہناچاہتا ہے تو اسے جانوروں کي آبادي کو محدود کرنے کے بارے ميں سنجيدگي سے سوچنا ہوگا-

مصنوعي گوشت کي  جانب توجہ مبذول ہونے کي ايک اور وجہ ايسے افراد ہيں جو اپنے عقائد يا کسي اور وجہ سے گوشت  کھانا نہيں چاہتے ليکن وہ کسي ايسے متبادل کے خوہش رکھتے ہيں جو بالکل گوشت جيسا ہو-

سبزیوں کا گوشت

ايک اندازے کے مطابق جانورسے ايک پونڈ گوشت حاصل کرنے کے ليے اسے 5 سے 8 پونڈ تک خوراک کھلاني پڑتي ہے-جس سے اندازہ لگايا جاسکتا ہے کہ گوشت دينے والے جانور زرعي پيداوار پر کتنا دباۆ ڈالتے ہيں -

حال ہي ميں سائنس دانوں کي ايک ٹيم نے سٹم سيل سے ليبارٹري ميں مصنوعي حقيقي گوشت تيار کرنے ميں کاميابي حاصل کي تھي، مگر اسٹم سيل سے تيار کردہ کوشت کي فراہمي محددو ہے ، اس کي تياري ميں زيادہ وقت لگتا ہے اور في الحال اسے صرف قيمے جيسي شکل ميں بنايا جاسکتا ہے-

جرمني ميں واقع فرونہوفر انسٹي ٹيوٹ فار پراسيس انجنيئرنگ اينڈ پيکج   کي تجربہ گاہ ميں سائنس دانوں  نے مصنوعي گوشت کي تياري کے ليے ايک چھوٹے سائز کا پلانٹ استعمال کيا جس کي صلاحيت 60 سے 70 کلو گرام گوشت في گھنٹہ تھي-

گوشت ايک سينٹي ميٹر موٹےقتلے کي شکل ميں تھا جس کي لمبائي لامحدود تھي اور اسے ضرورت کے مطابق ٹکڑوں کي شکل ميں کاٹا جاسکتا ہے-

ليبارٹري کي ايک سائنس دان فلورين وائلڈ کا کہناہے کہ ہمارے سامنے چيلنج يہ تھا کہ سبزيوں سے تيارکردہ مصنوعي گوشت  کانہ صرف ذائقہ حقيقي گوشت جيسا ہوبلکہ وہ کھاتے وقت زبان کو اصلي گوشت کا تاثر بھي دے-

ان کا کہناہے کہ ہمارے ليے ايک اور اہم چيلنج يہ بھي ہے کہ منصوعي گوشت کي قيمت اصلي گوشت سے کم ہو تاکہ صارفين اسے ايک سستے اور اچھے متبادل کے طورپر قبول کرليں- گوشت کي  تياري ميں کاميابي کے بعداب اس کي لاگت گھٹانے کي کوشش کي جارہي ہے-

وائلڈ کے مطابق مصنوعي گوشت زيادہ عرصے تک قابل استعمال رہتا ہے چنانچہ اسے مارکيٹ ميں فروخت کے ليے رکھنے کي مدت اصلي گوشت سے کہيں زيادہ  ہے-

جرمني کي ليبارٹري ميں ماہرين نے گندم، مٹر، سويا بين اور لوپن بين سے مصنوعي گوشت تيارکيا ہے- ان کا کہناہے کہ مختلف اجناس سے گوشت بنانے کا مقصد يہ ہے کہ جنہيں کسي ايک جنس سے الرجي ہوتو وہ دوسري جنس سے تيار کردہ گوشت لے سکتے ہيں-

سبزیوں کا گوشت

پلانٹ ميں اجناس اور سبزيوں کے پروٹينز کو کچھ دير کے ليے کھولتے ہوئے پاني ميں رکھا جاتا ہے اور پھر انہيں آہستہ آہستہ ٹھنڈا کيا جاتا ہے، جس سے پروٹينز کے سالمے حقيقي گوشت کے انداز ميں ايک دوسرے سے جڑجاتے ہيں اور ايسے ہي ريشے بنا ليتے ہيں جيسے اصلي گوشت کے ہوتے ہيں-

مصنوعي گوشت کي تياري ميں ويانا کي يونيورسٹي آف نيچرل سائنسز اينڈ لائف سائنسز اور نيدرلينڈز کي يونيورسٹي آف وانگنن گن اور خوراک تيار کرنے والي 11 يورپي کمپنيوں نے مشترکہ طورپر حصہ لے رہي ہيں-

مصنوعي گوشت مارچ کے آخر ميں جرمني کے شہر کولون ميں خوراک سے متعلق سب سے بڑے يورپي ميلے ’انوگا فوڈ ٹيک ٹريڈ فيئر‘ ميں رکھا جائے گا اور ماہرين کو توقع ہے کہ اس سال کے آخرتک سبزيوں کا گوشت مارکيٹوں ميں فروخت ہونا شروع ہوجائے گا-


متعلقہ تحريريں :

آپ کے پيروں کے ليۓ غيرمناسب جوتے