ايران کا اسلامي انقلاب تاريخ ميں اپني مثال آپ ہے ( حصّہ چہارم )
قائد انقلاب اسلامي نے اس ٹارگٹ کلنگ کا مقصد ملک ميں علم و دانش کے شعبے ميں جاري عظيم تحريک کو کچلنا بتايا- آپ نے فرمايا کہ استکباري طاقتوں کا محاذ ايک دوسرے سے وابستہ کئي پہلوğ سے انقلاب کے خلاف معاندانہ اقدامات کر رہا ہے جن ميں اقتصادي پابنديوں، اخلاقي بد عنواني کي ترويج، اقتصادي بنيادوں ميں تزلزل پيدا کرنے کي کوششوں کا نام ليا جا سکتا ہے اور اس وسيع سازش کا سب سے اہم پہلو ملک ميں جاري علمي تحريک کو بند کروانے کي غرض سے ايران کے سائنسدانوں کو ہراساں کرنا ہے-
قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ اگر اس نقطہ نگاہ کے ساتھ دشمنوں کي دہشت گردانہ سرگرميوں کا باريک بيني سے تجزيہ کيا جائے تو انسان اپني ذمہ داريوں کو اور بہتر طريقے سے محسوس کر سکتا ہے اور يہ واضح ہو جائے گا کہ دشمن مربوط اقدامات کے ذريعے ملک کي سائنسي ترقي کے عمل کو روکنا اور اس ميدان ميں ملت ايران کو پسماندگي کا شکار بنانا چاہتا ہے-
قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ اگر دشمن کو اس دانشمندانہ نقطہ نگاہ سے ديکھا جائے تو ملک کے بعض معاملات ميں اس کي مداخلتيں اور بعض حلقوں کے لئے اس کا حمايتي رويہ اور بہتر طريقے سے سمجھ ميں آئے گا-
قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے اسٹوڈنٹس يونينوں کو منصوبہ بند با ہدف اور عميق ثقافتي و فکري امور کي انجام دہي کي سفارش کي اور فرمايا کہ معروضي حالات ميں طلبہ کي صنف کو چاہئے کہ علم کلام، علم اخلاق، تاريخ، انقلاب اور ملک کے ديگر گوناگوں ميدانوں ميں عميق فکري و تحقيقاتي کاموں پر اپني توجہات اور توانائيوں کو مرکوز کرے-
آپ نے فرمايا کہ سياسي امور ميں بھي جذبات سے بالاتر ہوکر اہم اقدامات انجام دينا چاہئے-
قائد انقلاب اسلامي نے اخلاقي و ثقافتي بد عنوانيوں سے اجتناب پر بھي خاص تاکيد فرمائي- آپ نے کہا کہ اس وقت استکبار کي ايک چال يہ ہے معاشرے اور نوجوانوں کے درميان منصوبہ بندي کے ساتھ بے راہروي کي ترويج ہے، بنابريں دشمن کي اس سازش کا موثر انداز سے مقابلہ کيا جانا چاہئے-
شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان
متعلقہ تحريريں:
ديني جمہوريت اور ڈيموکريسي ( حصّہ پنجم )