حنا رباني کھر : گيس پائپ لائن منصوبہ قابل عمل
پاکستان نے کہا ہے کہ ايران کے ساتھ گيس پائپ لائن منصوبہ مکمل طرح سے قابل عمل ہے اور اس کے لئے بجٹ مہيا کرنے کےکئي ذرائع موجود ہيں- يہ بات پاکستان کي وزير خارجہ حنا رباني کھر نے اسلام آباد ميں اپنے سويڈش ہم منصب کے ساتھ پريس کانفرنس ميں کہي-
ابنا: حنا رباني کھر نے اس پريس کانفرنس ميں کہا کہ پاکستان اور سويڈن کے درمياں سالانہ تجارت چار سو پچاس ملين ڈالر پر مشتمل ہے جسے دوگنا کيا جائے گا- انہوں نے افغانستان ميں امريکي فوجي کے ہاتھوں سترہ بے گناہ شہريوں کے قتل عام کي مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ کے تمام پہلو سامنے آنے چاہيں-قابل ذکر ہے امريکہ پاکستان پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ اسلامي جمہوريہ ايران کے ساتھ پائپ لائن منصوبہ منسوخ کر دے ليکن پاکستاني حکومت نے امريکي دباؤ مسترد کرتے ہوئے اس منصوبے پر پابند رہنے کا اعلان کيا ہے-