ايران ہند تعلقات ميں فروغ کے وسيع مواقع
تہران ميں متعين ہندوستان کے سفير نے کہا ہے کہ ہندوستان اور ايران زراعت کے ميدان ميں تعاون بڑھانے کي عمدہ توانائيوں کے حامل ہيں-
ابنا: ہندوستان کے سفير ڈي پي سري واستو نے اصفہان چيمبر آف کامرس کے ساتھ ہندوستاني ايکسورٹرز کے اجلاس ميں کہا کہ ہندوستان سالانہ چاليس ارب ڈالر کي انجينيرنگ خدمات پيش کرتا ہے اور ايران بھي ان سے استفادہ کرسکتا ہے- ہندوستان ايکسپورٹرز فيڈريشن کے سربراہ رفيق احمد نے کہا کہ ايران اور ہندوستان اقتصادي لحاظ سے عظيم توانائيوں کے حامل ہيں اور ان توانائيوں کو پہچان کر ان ميں باہمي تعاون کو فروغ دينے کي ضرورت ہے- انہوں نے ايران اور ہندوستان کے مابين روپيہ ميں تجارتي سرگرمياں انجام دينے کے معاہدہ کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے سے مختلف قسم کي رکاوٹيں ختم ہوجائيں گي- قابل ذکر ہے کہ ہندوستان نے بھي چين، روس اور ترکي نيز کئي ديگر ممالک کي طرح ايران کے خلاف امريکہ کي پابنديوں کو تسليم کرنے سے انکار کر ديا ہے اور کہا ہے کہ ہندوستان ايران سے تيل خريدتا رہے گا- ادھر ہندوستاني تجارتي وفد اور اصفہان چمبر آف کامرس نے تعاون کے مفاہمتي نوٹ پر دستخط کئے ہيں- اس مفاہمتي نوٹ پر منگل کي رات ہندوستاني تجارتي وفد کے سبراہ رفيق احمد اور اصفہان چمبر آف کامرس کے سربراہ خسرو کسائيان نے دستخط کئے-