• صارفین کی تعداد :
  • 759
  • 2/24/2012
  • تاريخ :

افغانستان ميں قرآن پاک کي بے حرمتي کے خلاف چوتھے روز بھي مظاہرے جاري

افغانستان

افغانستان ميں امريکي فوجيوں کے ہاتھوں قرآن پاک کے نسخے جلائے جانے اور قرآن مجيد کي بے حرمتي کے خلاف چوتھے روز بھي عوامي مظاہرے جاري ہيں -

ابنا: ہزاروں مظاہرين کا صدراتي محل کي جانب مارچ جاري ہے. دارالحکو مت کابل ميں مختلف مقامات پر قرآن پاک کي بے حرمتي پر مظاہرے نماز جمعہ کے بعد ايک بار پھر شروع ہو گئے. قران پاک کي بے حرمتي کے خلاف مظاہروں ميں گزشتہ تين روز ميں فائرنگ کے واقعات ہوئے جن ميں اب تک 14 افراد جاں بحق ہو چکے ہيں. امريکي وزير دفاع اور امريکي صدر اوبامہ نے معافي بھي مانگي ہے ليکن افغانستان کے علماء خاطي امريکي فوجويں کے خلاف کارروائي کا مطالبہ کر رہے ہيں-