ايران عربوں کا دشمن نہيں/ ايراني- عربي مذاکرات پر تاکيد
عرب ليگ کے سابق سکريٹري جنرل اور مصر ميں صدارتي انتخاب کے اميدوار نے تہران کے ساتھ گفتگو پر تاکيد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ايران کو دشمن کي نظر سے نہيں ديکھنا چاہيے-
ابنا: عرب ليگ کے سابق سکريٹري جنرل اور مصر ميں صدارتي انتخاب کے اميدوار عمرو موسي نے تہران کے ساتھ گفتگو پر تاکيد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ايران کو دشمن کي نظر سے نہيں ديکھنا چاہيے-
اس نے کہا کہ ايران اور عرب ممالک کے درميان اختلافات زيادہ ہيں اور ان اختلافات کو دور کرنے کے لئے تعميري مذاکرات کي ضرورت ہے اور ايران کو ايک دشمن کي نظر سے نہيں ديکھنا چاہيے عمرو موسي نے کہا کہ امريکہ کے ساتھ روابط امريکي تقليد پر مبني نہيں ہونے چاہييں اس نے کہا کہ ہميں تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ روابط کي ضرورت ہے-