ضرب المِثل اشعار (16)
*شايد مجھے نکال کے پچھتا رہے ہوں آپ
محفل ميں اِس خيال سے پھر آگيا ہوں ميں
شاعر: عبدالحميد عدم
* شکست و فتح مقدّر سے ہے ولے اے مير
’مقابلہ تو دلِ ناتواں نے خوب کيا‘
شاعر: مير تقي مير يا محمد يار خان امير
* عقل آتي ہے بشر کو ٹھوکريں کھانے کے بعد
رنگ لاتي ہے حنا پتھر پہ گھس جانے کے بعد
شاعر: نامعلُوم
* عمرِ دراز مانگ کے لائے تھے چار دن
دو آرزو ميں کٹ گئے، دو انتظار ميں
شاعر: بہادر شاہ ظفر
بشکريہ : شاعري ڈاٹ کلان ٹيم ڈاٹ کام
پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان