• صارفین کی تعداد :
  • 2411
  • 2/7/2012
  • تاريخ :

ديني جمہوريت اور ڈيموکريسي

ایران کا پرچم

ڈيموکريسي اور جمہوريت کے معني کيا ہيں؟

 ڈيموکريسي يعني ملک چلانے اور حکومت کے سياسي طريقۂ کار ميں عوام کي رائے کا معيار اور بنياد قرار پانا- جمہوريت کا مطلب سياسي نظام اور اس نظام کے چلانے والوں کا عوام کي طرف سے آنا ہے- اس کا حقيقي مفہوم اس وقت پورا ہوتا ہے جب عوام کا فيصلہ، عوام کا ايمان، عوام کا عشق، عوام کي مصلحت انديشي اور عوام کے احساسات وجذبات سب کے لحاظ سے يہ اتفاق پايا جائے کہ يہ سياسي نظام قائم ہو-

جمہوريت کے دو پہلو

جمہوريت کے بھي دو پہلو ہيں: جمہوريت کا ايک پہلو يہ ہے کہ نظام کا ڈھانچہ عوام کے ارادے اور رائے کے مطابق تشکيل پائے- يعني عوام نظام، حکومت، اراکين پارليمنٹ اور اہم حکام کا براہ راست يا بالواسطہ انتخاب کريں- عوام کا انتخاب کا پہلو، ديني جمہوريت ميں بھي پايا جاتا ہے اور اس کے دو پہلوğ ميں سے ايک ہے- ضروري ہے کہ عوام چاہيں، پہچانيں، فيصلہ کريں اور انتخاب کريں تاکہ ان کے بارے ميں شرعي فريضہ پورا  ہو- بغير شناخت، علم اور اشتياق، ان کا کوئي فريضہ نہيں ہو گا-

جمہوريت کا دوسرا پہلو يہ ہے کہ جب ملک کے حکام کا انتخاب ہو گيا تو عوام کے تئيں ان کے کچھ حقيقي اور سنجيدہ فرائض ہيں- ( ملک کے حکام کے بعض فرائض کے مشاہدے کے لئے حکومتي اہلکاروں کي اصلاح کي روش سے رجوع کريں)

ديني جمہوريت کے معني

ديني جمہوريت يہ ہے کہ اس ميں دين خدا کي حاکميت، عوام کي آراء ، عوام کے عقيدے، عوام کے ايمان ، عوام کي خواہش اور عوام کے احساسات و جذبات سے جڑي ہوتي ہے- ايک انسان جس طرح خود کو صرف خدا کا بندہ سمجھتا ہے "اياک نعبد و اياک نستعين" اسي طرح خداوند عالم سے چاہتا ہے اور اس کو اپنا اصول قرار ديتا ہے کہ صالحين کے راستے پر چلے؛ " اھدنا الصراط المستقيم ، صراط الذين انعمت عليھم " صالحين کے راستے پر چلنا، خدا کے برگزيدہ بندوں کي پيروي اور پيغمبر يا ہر اس فرد کي جو اسلامي معاشرے کي زمام سنبھالے، مومنين اور مومنات کي جانب سے بيعت ايمان سے بيعت، دين سے بيعت اور دينداري سے بيعت ہے- يہ کسي ايک شخص کے سامنے سجدہ ريز ہونا نہيں ہے، کسي فرد انسان کے ارادے کا پابند ہونا نہيں ہے- اسلام ميں جس چيز کي حکمراني ہوتي ہے، وہ مکتب ہے، وہ مکتب جو اپنے اندر ايک ايک فرد بشر کي سعادت و کامراني کو يقيني بناتا ہے اور يہ خود انسانوں کا بھي فريضہ ہے-

اردو خامنہ اي ڈاٹ آئي آڑ

پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحريريں:

اسلامي حکومت کي تشکيل ميں عطائے الٰہي کي جھلک‌