فعل لازم و فعل متعدي
فعل لازم کي تعريف :
فعل لازم ايسا فعل جس کو مفعول کي ضرورت نہ ہو اور اس کے بغير ہي جملے کا مطلب مکمل ہو -
مثاليں : مندرجہ ذيل جملوں ميں مفعول موجود نہيں ليکن جملے کا مطلب مکمل ہے -
1- حمزہ بہ مدرسہ رفت -
2- ليوان شکست -
فعل متعدي کي تعريف :
فعل متعدي ايسا فعل ہوتا ہے جس کو مفعول کي ضرورت ہو اور مفعول کے بغير جملے کے معني مکمل نہيں ہوتا ہو -
مثاليں :
1- سکينہ غذا را پخت -
2- احمد روزنامہ را خواند -
نوٹ : فعل متعدي ميں مفعول کے ساتھ “ را “ لگانا ضروري ہے - اس کو نشانہ مفعول بي واسطہ کہا جاتا ہے -
سوال : افعال لازم کو افعال متعدي ميں تبديل کريں -
مثاليں :
لازم : ليوان شکست
متعدي: احمد ليوان را شکست
*مندرجہ ذيل لازم جمعلوں کو متعدي ميں تبديل کريں -
1- سلمي پخت
2- بچہ مي خواند -
3- اقبال آورد -
4- فاطمہ تميز کرد -
5- اسد فروخت
پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان
متعلقہ تحریریں:
سابقہ دروس کي امتحاني مشقيں