فزيوتھراپي طريقہ علاج
انسان کو صحت مند زندگي گزارنے کے ليۓ ايک طرف تو متوازن غذا کي ضرورت ہوتي ہے تو دوسري طرف مختلف انواع کي جان ليوا بيماريوں اورجسماني پيچيدگيوں سے بچنے کے ليۓ طبي مدد درکار ہوتي ہے - انسان نے اپنے معيار زندگي کو بہتر بنانے کي غرض سے معيشت اور معاشرت کي ترقي کے ساتھ طب کے ميدان ميں بھي نماياں کامياں حاصل کيں - ميڈيکل کے شعبے ميں تربيت يافتہ افراد کي ضرورت کو محسوس کرتے ہوۓ دنيا کے مختلف ممالک ميں ميڈيکل کي تعليم و تحقيق کي غرض سے باقائدہ ادارے قائم کيۓ گۓ اور پھر ميڈيکل کے شبعے ميں مزيد بہتري لانے کے ليۓ ميڈيکل کي تعليم کو مزيد شاخوں ميں تقسيم کر ديا گيا - ميڈيکل کے شعبے ميں گريجوايشن مکمل کرنے والے ايک سادہ (ايم بي بي ايس يا ايم ڈي ) ڈاکٹر کو بيماري کي تشخيص اور علاج ميں بے حد زيادہ مشکلات کا سامنا تھا - بات سادہ سي ہے کہ چار يا پانچ سال کي ميڈيکل کي تعليم حاصل کرنے کے بعد کوئي بھي عام ڈاکٹر ہمارے بےحد زيادہ پيچيدہ جسم کے ہر حصّے کا ہر فن مولا نہيں ہو سکتا - اس بات کے پيش نظر اسپيشلسٹ ڈاکٹروں کي ضرورت کو محسوس کرتے ہوۓ ميڈيکل کي تعليم کو جسماني نظاموں اور حصوّں ميں پائي جانے والي بيماريوں کے لحاظ سے مزيد مخصوص شعبوں ميں تقسيم کر ديا گيا - ايسا کرنے سے بيماري کي تشخيص اور علاج ميں بےحد زيادہ آساني پيدا ہوتي نظر آ رہي ہے - دل ، گردے ، خون ، دماغ، ہڈيوں وغيرہ وغيرہ کے ڈاکٹر آج ہميں اپنے اطراف ميں موجود طبي مراکز ميں باآساني دستياب ہيں جو جسم کے متعلقہ حصّے کي بيماريوں اور پيچيدگيوں کا بہتر طريقے سے علاج کرنے کي صلاحيت رکھتے ہيں -
فزيوتھراپي کا شعبہ بھي ميڈيکل کي دنيا ميں ايک نئي پيشرفت ہے - روز مرّہ کے کام کاج ميں متحرک انساني جسم ميں غير متوازن حرکت کے باعث پيش آنے والي پيچيدگيوں کو دور کرنے کے ليۓ فزيوتھراپي کي ضرورت کو محسوس کيا گيا -
جاری ہے
تحرير : سيد اسداللہ ارسلان
پيشکش :شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان
متعلقہ تحريريں :
دفتر ميں لگاتار کرسي پر مت بيٹھيں