مستقبل ميں خلائي مخلوق سے ہمارے رابطے
خلائي مخلوق کے بارے ميں ہماري کائنات پر مختلف طرح کي داستانيں بھي گردش کر رہي ہيں اور ان کي تلاش کے ليۓ جستجو بھي جاري ہے - مستقبل کي اس تلاش کے بارے ميں بہت ساري تخيلاتي فلميں بھي منظر عام پر آ چکي ہيں - ہالي ووڈ کي فلموں ميں عموماً يہ دکھايا جاتا ہے کہ خلائي مخلوق ہميشہ امريکہ ميں قدم رکھتے ہوئے خلائي گاڑياں وائٹ ہاوس ميں ہي پارک کيا کرتي ہے- جس کے نتيجے ميں سترہ ہزار متجّسس امريکي عوام نے اس بارے ميں رجوع کيا جس کے جواب ميں وائٹ ہاوس نے دير نہيں کي -
وائٹ ہاوس کے ادارے برائے تحقيق سائنس و ٹيکنالوجي سے وابستہ فِل لارسن نے ايک بيان ميں کہا کہ خلائي مخلوق کي ہميں بھي تلاش ہے تاہم اس سلسلے ميں ناکامي کا سامنا ہے - انہوں نے کہا کہ کرہ ارض کے علاوہ زندگي اور خلائي مخلوق سے وابستہ آثار کے بارے ميں ہميں کوئي شواہد حاصل نہيں ہوئے ہيں اور اس بات ميں بھي کوئي حقيقت نہيں ہے کہ ہم نے اس سلسلے ميں کسي قسم کي معلومات کو عوام سے خفيہ رکھا ہوا ہے -
ناسا کے اشتراک سے بعض سائنس دان کائنات کي آواز اور کسي ممکنہ تہذيب کے آثار دريافت کرنے کي کوششوں ميں مصروف ہيں-
بيان ميں بتايا گيا کہ سائنس دان اور ماہرينِ رياضي کے خيال ميں کروڑوں سال پہلے بعض سياروں پر زندگي کے آثار موجود ہو سکتے ہيں ليکن دورِ حاضر ميں کائنات کي وسعت اور فاصلوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے يہ خيال حقيقت سے کوسوں دور نظر آتا ہے-
خلائي مخلوق سے رابطوں کے ليۓ بہت ساري کوششيں کي جا رہي ہيں اور دورحاضر کي جديد ٹيکنالوجي سے فائدہ اٹھاتے ہوۓ خلا ميں پيغامات چھوڑے جا رہے ہيں تاکہ کسي ممکنہ خلائي مخلوق کو اگر يہ پيغامات موصول ہو جائيں تو شايد وہ بھي جواب ميں پيغام ديں اور پھر دونوں کے درميان رابطوں کي ايک اميد روشن ہو جاۓ -
جاری ہے
شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان
متعلقہ تحريريں:
آنسو کا بہنا اور ميڈيکل سائنس کا باہمي تعلق ( حصّہ دوّم )