ازبکي پلاؤ
اجزاء:
چکن | ايک عدد بارہ ٹکڑے کرواليں |
چاول | ايک کلو (دھو کر ) بيس منٹ کے لئے بھگو ديں |
کابلي چنے | ايک پيالي (اُبال ليں) کشمش دو کھانے کے چمچ |
گاجر | تين عدد |
لہسن ادرک | پسا ہوا ايک کھانے کا چمچ |
سياہ زيرہ | ايک چٹکي |
کالي مرچ | بارہ عدد |
پياز | چار عدد |
ہري مرچ | چار عدد |
سفيد سرکہ | ايک کھانے کا چمچ |
نمک | حسبِ ذائقہ |
کوکنگ آئل | ايک پيالي |
ترکیب:
ايک ديگچي ميں ئل ڈال کر پياز گولڈن براؤن کر کے دھي نکال ليں-دھي پياز ميں چکن،ادرک لہسن،سياہ زيرہ،اور کالي مرچ ڈال کر بھون ليں-جب پاني خشک ہو جائے تو اُبلے چنے،چاول اور دھي کشمش ڈال کر ہلکے ہاتھ سے تھوڑا بھون کر پاني ڈال ديں،پاني اتنا ڈاليں کہ چاول ايک انچ ڈوبے رہيں-سرکہ بھي ساتھ ڈال ديں،جب چاول کا پاني خشک ہو کر دم پر جائے تو ديگچي توے پر رکھ ديں اوپر سے دھي بچي ہوئي پياز،اور کشمش اور گاجر بھي فرائي کر کے ڈال ديں. (گاجر فنگر چپس کي طرح کٹي ہو) جب بھاپ جائے تو مزيدار ازبکي پلاؤ تيار ہيں-
بشکریہ: ایران نوین
پيشکش: شعبہ تحرير و پيشکش تبيان
متعلقہ تحريريں:
چکن بادامي قورمہ