• صارفین کی تعداد :
  • 2930
  • 12/15/2011
  • تاريخ :

 قاجار دور حکومت ميں عزاداري ( حصّہ دوّم )

محرم الحرام

قاجار دور حکومت ميں عزاداري

مراسموں کا عمومي ہونا

واقعہ کربلا کے بعد  حضرت امام حسين عليہ السلام سے محبت کرنے والوں اور شيعوں نے حضرت امام حسين عليہ السلام اور شھداۓ کربلا کے ليۓ عزاداري کي - آئمھ اطھار (عليهم السلام) کي حوصلہ ا‌فزائي کے بعد عزاداري کو اور بھي رواج ملا  اور اس ميں وسعت آئي - ہر اس دور ميں جب شيعہ حکومت ميں ہوتے تو اس کي ترويج ميں بھرپور کوشش کرتے اور ان  مذھبي رسومات کو عام کرنے ميں  شيعہ حکومتوں کا بےحد زيادہ کردار ہے - خاص دور پر آل بويھ اور صفوي دور حکومت ميں اس کي بہت زيادہ  پشتپناہي  کي گئي - قاجار دور ميں عزاداري امام حسين عليہ السلام معاشرے ميں عام ہو گئي - تاريخ کي کتابوں ميں لکھا گيا ہے کہ قاجار دور ميں تھران اور بڑے شہروں کے لوگ محرم اور صفر کے مہينوں ميں چادريں لگا کر ، صفيں بچھا کر اور علم بلند کرکے عزاداري کو مناتے تھے - اس زمانے ميں لوگ ايک مذھبي فريضہ سمجھ کر عزاداري کو مناتے تھے -

عورتوں کي زيادہ تعداد ميں شرکت

قاجاري دور حکومت کي  ايک خاص بات يہ  بھي تھي کہ اس وقت عزاداري کے مراسم ميں عورتيں بہت تعداد ميں شرکت کيا کرتي تھيں -

حسن اعظام قدسي  مجالس عزاداري ميں عورتوں کي شرکت کو کچھ اس طرح سے بيان کرتے ہيں -

" دورہ قاجار کي اہم ترين بات  ماہ محرم ميں مراسم عزاداري ميں شرکت ، روضھ خواني اور تعزيھ کي نمائش تھي - تھران شہر ميں ماہ محرم کي بہترين اور مفصل ترين روضھ خواني مسجد حاج شيخ عبدالحسين 20 ميں ہوتي تھي - اس ميں شرکت کرنے والے خواتين و حضرات کي تعداد بعض اوقات دس ہزار سے بھي تجاوز کر جاتي تھي -

3-   مراسم عزاداري صرف دھھ محرم تک محدود نہ تھي

قاجاري دور حکومت کي ايک خاص بات يہ تھي کہ عزاداري کے ايام ميں وسعت پيدا ہو گئي تھي - صفوي دور ميں عزاداري  ماہ محرم سے  آگے نہيں جاتي تھي ليکن قاجاري دور ميں اس کے ايام ميں بہت حد تک وسعت پيدا ہو گئي - محرم اور صفر کے مہينوں ميں تہران کے بيشتر حصوں ميں روضھ خواني کا اہتمام کيا جاتا تھا -

 4- عزاداري کي تعداد اور روش ميں وسعت

قاجاري دور ميں عزاداري کے وہ عناصر جو صفوي اور زندي دور ميں پروان چڑھ رہے تھے وہ اپنے اوج شکوفائي کو پہنچ گۓ - تعزيھ کو ترويج دينے کے متعلق  ميرزاي قمي  اور آيت اللہ محمد علي کرمانشاہي کے فتوے بہت مۆثر تھے - محمد شاہ کے دور ميں ميرزا آقاسي کي حمايت کے باعث بھي مراسم عزاداري کو رونق ملي -

پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان