• صارفین کی تعداد :
  • 2592
  • 12/15/2011
  • تاريخ :

قاجار دور حکومت ميں عزاداري

محرم المحرام

قاجاري دور حکومت ميں ايران کے اندر حضرت امام حسين عليہ السلام کي عزاداري کو بڑے پررونق اور جوش کے ساتھ منايا جاتا تھا - اس دور ميں  عزاراري کو منانے کے ايسے طريقے سامنے آۓ جو صفوي دور ميں نہيں تھے -  قاجاري دور حکومت اور خاص طور پر ناصرالدين شاہ کے دور ميں محرم الحرام کا مہينہ بےحد منفرد نظر آتا تھا - اس مہينے ميں ايران کے تمام شہر سياہ  پوش ہو جاتے تھے اور  اس مہينہ ميں خصوصي مراسموں کا اہتمام کيا جاتا تھا - ناصرالدين شاہ کے دور ميں عزاداري کے مراسم اپنے عروج پر تھے کيونکہ اس دور ميں اس مراسموں کو حکومتي سرپرستي حاصل ہوتي تھي -

محرم اور صفر کے مہينوں ميں تھران صحيح معنوں ميں عزادراي والي جگہ معلوم ہوتا تھا - شہر کے کسي بھي حصے ميں کسي بھي حالت ميں موسيقي کي آواز بلند نہيں ہوتي تھي - کم از کم  200 کے  قريب مجالس شہر  کے مختلف حصوں ميں برگزار ہوتي تھيں اور شب و روز سينہ زني ہوا کرتي تھي -

عزاداري محرم ميں " تکيھ " کا کردار

قاجاري دور حکومت  ميں عزاداري کے مراسموں ميں  " تکيھ "  يعني مجلس والي  جگہ  کي بےحد زيادہ اہميت ہوا کرتي تھي - اس ميں فقير سے لے کر بادشاہ تک ہر کوئي  عزاداري ميں شرکت کيا کرتا تھا - فتح علي شاہ کے دور ميں " تکيھ " کي طرف زيادہ توجہ دي گئي جنہيں نيک لوگوں کي ايک جماعت بنايا کرتي تھي اور اس کام کے ليۓ چند دکانوں کو وقف کر ديا جاتا تھا ليکن زيادہ تر اھل محلہ کے تعاون سے ہي  مکمل ہوتے تھے - يہ رسم ناصرالدين شاہ کے دور ميں اپنے اوج پر تھي اور اس کے بعد تکيھ رسمي طور پر عزاداري کے مراسم منانے کي جگہ اور مذھبي رسومات کے ليۓ مخصوص ہو گئي -

قاجار دور حکومت ميں تعزيھ

تعزيھ کے لغوي معني اظہار ہمدردي ، سوگواري اور تسليت ہے ليکن بطور کلي اجتماعات اور  مذھبي مراسموں کي نمائش کي صورت ميں ہمارے سامنے جلوہ گر ہے -  حضرت امام حسين عليہ السلام کي شہادت محرم الحرام کے مہينے ميں ہوئي - امام عليہ السلام محاصرہ ميں رہے اور کربلا کے صحرا ميں اسلام کي سربلندي کے ليۓ قربان ہو گۓ ليکن انہوں نے مذھب کو خود سے دور نہيں کيا - سلطنت قاجار کے ابتدائي دور حکومت ميں تعزيھ خواني لوگوں کے عقيدہ ميں شامل ہو گئي تھي اور مختلف مراحل طے  کرنے کے بعد اسے مذھبي رسوم ميں ايک خاص مقام حاصل تھا -

قاجار دور حکومت ميں  تاريخ ميں پيش آنے والے بعض  تاريخي و مذھبي واقعات کے بارے ميں نمائش کا اہمتمام کيا جاتا تھا - يہ کام کسي بڑي سڑک يا ميدان ميں کيا جاتا تھا -

عام طور پر تعزيھ کے آغاز پر ايک روضھ خوان کتاب روضة الشهدا سے روضھ پڑھتا اور اس کے بعد تعزيھ اور اس سے مشابہ نمائش کے ليۓ سامنے آتے - تاريخ دان تعزيھ خواني کے تعلق کو صفوي دور حکومت کے ابتدائي سالوں سے جوڑتے ہيں - تعزيھ خواني نے صفوي دور حکومت ميں  اپنے تکميلي مراحل کو طے کرتے ہوۓ زندي  دور ميں ميں اسے مکمل کيا  اور پھر قاجاري دور ميں ترقي کي بلنديوں پر پہنچ گئي -

قاجار دور حکومت ميں عزاداري کي خصوصيات

قاجاري دور حکومت ميں شہداء کربلا کي عزاداري  اور سوگواري کے مراسم  ايک نۓ مرحلے ميں داخل ہو گۓ اور ساخت کے لحاظ سے  اس ميں وسعت  پيدا ہوئي -

پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحريريں:

جب امريکيوں  نے ايراني سرزمين پر قدم رکھا ( حصّہ دوّم )