• صارفین کی تعداد :
  • 1716
  • 12/5/2011
  • تاريخ :

سفير حسيني ( حصہ دوم )

یا حسین بن علی

جناب مسلم ابن عقيل کے پہلے خط کا مضمون

اما بعد: جب ميں مدينہ سے نکلا تو ميں نے دو راہنمائوں کو راستے سے آگاہي کے لئے اجرت پر اپنے ساتھ لے ليا تھا ليکن اس کے باوجود راستے کو گم کر ديا گرمي کي حرارت اور پياس کي شدت نے ہم پر غلبہ کر ليا تھااس وقت پاني نصيب ہوا کہ جب ہمارے دونوںساتھي(راہنما)جام شھادت نوش کرچکے تھے اور ميري آخري سانسيں ميري نجات کا سبب بنيں ايسا محسوس ہوتا ہے کہ يھاں سے آگے بڑھنا ہمارے لئے مناسب نہيں ہے-

امام حسين (ع) کي طرف سے جناب مسلم کے اس خط کا جواب

اما بعد:البتہ مجہے يہ خوف ہے کہ تمھاري يہ پيش بيني ان چيزوں کے علاوہ نہ ہو کہ جن کي ميں نے تمہيں نصيحت کي ہے جيسا کہ ميں نے تمہيں حکم ديا ہے اسي کے مطابق قدم آگے بڑھاۆ- ‘ والسلام’

ہم کو اس غم انگيز داستان سے چند چيزوں کا سبق ملتا ہے

1- انسان کو صرف چند ناگوار حادثوں کي بنياد پر آنے والے وقت ميں رونما ہونے والے حوادث و واقعات کے باريميں بدگماني سے کام  نہيں لينا چاہئے-

2- انسان کو چاہئے کہ وقت کي نزاکت کے ساتھ ساتھ اپنے وظيفہ کو پہنچانے، اگر امام وقت کوئي نصيحت کرے تو اس پر عمل پيرا ہو اور اگر کسي کام کا حکم دے تو اس کے انجام دينے کي حتي الامکان کوشش کرے-

3- اور چاہيے کہ پيغام خدا اور رسول کو پہنچانے ميں دليري اور جوانمردي سے کام لے-

جب مسلم اس مقام (طي) پر پہونچے جھاں پاني موجود تھا تو آپ نے کچہ دير آرام کيا پھر کوفہ کي جانب چلنا شروع کر ديا يھاں تک کہ ايک ايسے شخص کو ديکھا کہ جس نے ايک ہرن کو اپنے تير کا نشانہ بنا کر مار ڈالا تھا جب مسلم نے اس منظر کو ديکھا تو کہا:

‘اگر خدا نے چاھا تو ہمارا دشمن مارا جائيگا،

جناب مسلم کا کوفہ ميں وارد ہونا

مسلم کوفہ کي طرف چلتے جا رہے تھے يھاں تک کہ شوال کي پانچويں تاريخ کو کوفہ ميں داخل ہو گئے آپ سب سے پہلے جناب مختار ابن ابي عبيد کے گھر پہنچے مختار نے امام کے چاہنے والوں کو بلانا شروع کر ديا تاکہ سب مسلم کے ارد گرد جمع ہو جائيں جب سب لوگ جمع ہو گئے تو اب مسلم نے امام حسين (ع) کے اس خط کو جو آپ نے ان لوگوں کے خطوط کے جواب ميں آپ کے ھاتہ بھيجا تھا ، پڑھنا شروع کيا لوگوں ميں شور گريہ وبکا بلند ہوگيا اور اسي درميان کوفہ کے خطباء و سخنوران مانند عابس شاکري، اور حبيب اسدي، نے مسلم کے حضور ميں زور دار تقرير يں کيں اور اپنا اپنا مدعا بيان کيا -

بشکريہ اسلام ان  اردو ڈاٹ کام

پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحریریں:

جہالت و پستي،  انسان کے دو بڑے دشمن