• صارفین کی تعداد :
  • 3545
  • 10/22/2011
  • تاريخ :

موبائل اور سرطان کا کوئي تعلق نہيں

موبائل

ساڑھے تين لاکھ افراد پر تحقيق کي گئي جو پچھلے اٹھارہ سال سے موبائل فون استعمال کر رہے ہيں۔ نئي تحقيق سے يہ معلوم چلا ہے کہ موبائل فون کے استعمال اور دماغ کے سرطان کے درميان کوئي تعلق نہيں ہے-  پچھلے بيس سال سے يہ بحث جاري ہے کہ موبائل فون کے استعمال سے سرطان ہونے کا امکان ہے-  ڈنمارک کے کينسر انسٹيٹيوٹ نے ساڑھے تين لاکھ افراد پر تحقيق کي جو پچھلے اٹھارہ سال سے موبائل فون استعمال کر رہے ہيں-

تحقيق سے يہ بات ثابت ہوئي ہے کہ موبائل فون کے استعمال سے سرطان ہونے کا امکان نہيں بڑھتا- يہ تحقيق برٹش ميڈيکل جرنل ميں چھپي ہے-  ليکن اس کے علاوہ کئي ديگر تحقيقات بھي موجود ہيں جن ميں موبائل سيفٹي پر سوال اٹھايا گيا ہے-

ان تحقيق کے باعث ورلڈ ہيلتھ آرگنائزيشن نے متنبہ کيا کہ موبائل سے سرطان ہو سکتا ہے- اس تنظيم نے موبائل کے استعمال کو کوفي کے زمرے ميں رکھا- اس کا مطلب يہ ہے کہ کينسر ہونے کے شواہد نہيں ملے ليکن اس کو قطعي طور پر مسترد بھي نہيں جا سکتا-


متعلقہ تحريريں :

سبزيوں کا استعمال کولسٹرول کي سطح کم کرتا ہے

فالج کا علاج چمگادڑ سے

موبائل فون سے دماغ کے سرطان کا خطرہ :عالمي ادارہ صحت کي رپورٹ

وائرس سے کينسر کے علاج کي اميد

مٹاپے سے نمٹنے کے ليے سخت اقدامات ضروري