• صارفین کی تعداد :
  • 3809
  • 10/22/2011
  • تاريخ :

ايسپرن کا استعمال اور بينائي کي کمزوري

ایسپرن

يورپ ميں کي گئي ايک تحقيق سے معلوم ہوا ہے کہ ايسپرن کا با قاعدگي سے استعمال کرنے والے عمر رسيدہ افراد کے بينائي کي کمزوري کا شکار ہونے کے امکانات درد سے آرام دينے والي يہ عام دوا استعمال نا کرنے والوں کي نسبت دوگنے ہوتے ہيں-

تحقيق کے دوران اکٹھا کيے گئے اعداد و شمار سے يہ ثابت نہيں ہوا کہ ايسپرن ہي بينائي کي کمزوري کي وجہ بنتي ہے، تاہم اس کے نتائج کو اس ليے باعث تشويش سمجھا جا رہا ہے کيوں کہ امراض قلب ميں مبتلا عمر رسيدہ افراد کي ايک بڑي تعداد ايسپرن کا روزانہ استعمال کرتي ہے-

بوسٹن شہر کے بريگم اينڈ ويمنز ہسپتال کے وليم کريسن کہتے ہيں کہ عمر کے باعث بينائي کي کمزوري کا شکار افراد کو ايسپرن کا استعمال تجويز کرنا دانشمندانہ فيصلہ نہيں ہوگا- وليم کريسن متعلقہ تحقيق کا حصہ نہيں تھے-

اس تحقيق کے دوران 65 برس سے زائد عمر کے تقريباً 4,700 افراد سے اُن کي صحت اور رہن سہن سے متعلق معلومات اکٹھا کي گئيں- ايسپرن کا روزانہ استعمال کرنے والے 839 افراد ميں سے 36 بينائي کي کمزوري کا شکار تھے-

تحقيق ميں ناروے، اسٹونيا، برطانيہ فرانس، اٹلي يونان اور اسپين کے شہري شامل تھے-


متعلقہ تحريريں :

فالج کا علاج چمگادڑ سے

موبائل فون سے دماغ کے سرطان کا خطرہ :عالمي ادارہ صحت کي رپورٹ

وائرس سے کينسر کے علاج کي اميد

مٹاپے سے نمٹنے کے ليے سخت اقدامات ضروري

وٹامن اے بچوں کي اموات روکنے ميں مددگار