رومي کا روحاني سفر
رومي کي روحاني زندگي کو جاننے کے ليۓ ہم ان کي شاعري سے مدد ليتے ہيں - ان کي شاعري ان کے روحاني سفر کي حقيقت اور روحانيت سے ان کي آشنائي کو ظاہر کرتي ہے - ان کے چند اشعار کا ترجمہ پيش خدمت ہے -
" محبت کا براق ميري روح اور ذہن بلکہ دل اورسب کچھ اپنے اوپر سوار کرکے لے گيا ہے-
مت پوچھ کہ کہاں لے گيا ہے-
ميں ايسے مقام رفعت ميں پہنچ چکا ہوں ،جہاں کوئي چاند نہيں ہے،نہ دن ہے
ميں ايسے جہاں ميں پہنچ چکا ہوں جہاں پر يہ دنيا نہيں ہے- "
رومي کو نبي اکرم صلي اللہ عليہ وآلہ و سلم سے بےحد محبت تھي - ان کي اس محبت اور مقام رفقت کے پرتو کو سليمان جلي اس طرح سے بيان کرتے ہيں کہ
" وہاں کوئي افق نہيں ، کوئي زمين نہيں ، اور کوئي آسمان نہيں ہے -''
ان کي روح جو بھي سنتي اور ديکھا کرتي تھي وہ اللہ تعالي کا خاص کرم تھا کيونکہ ايسي حالت کو جسماني آنکھ نہيں ديکھ سکتي اور نہ ہي جسماني کانوں سے اسے سنا جا سکتا ہے اور انساني ذہن کے ليۓ اس کا احاطہ کرنا بھي بہت مشکل ہوتا ہے-
رومي روحانيت کي اعلي بلنديوں پر پرواز کرتے اور اس سے لطف اندوز ہوتے تھے اور ايسي چيزوں کو ديکھتے اور سنتے جن تک رسائي کے ليۓ بڑے اعلي مرتبہ کي ضرورت ہوتي ہے جو ہر کسي کو نصيب نہيں ہوتا اور جو اسرار وحدت کو ظاہر کرتا ہے اکثر وہ لوگوں کے عقل وشعور کےمعيار سے ماورا ء ہوتا ہے - جيسا معروف ترکي شاعر غالب فرماتے ہيں:
''محبوب حقيقي کي شمع کا ايسا حيران کن نور ہے کہ جنتي چراغوں ميں نہيں سما سکتا-''
عشق خدا کي روحاني تحريک کو منظم انداز ميں آگے بڑھانے کے پاکيزہ عمل کے ليۓ خدا اور مخلوق خدا سے محبت کا جذبہ ہونا بےحد ضروري ہے - رومي نے تمام کائنات سے محبت کا جذبہ اپنے اندر پيدا کر ليا تھا - رومي کي شخصيت بہت وسيع ہے جسے مختصر طور پر بيان کرنا بےحد مشکل کام ہے -
شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان
متعلقہ تحريريں:
امير کبير کي خدمات
مصطفي زماني کي زندگي پر مختصر نظر
وحشي بافقي يزدي
عنصري
طاہرہ صفار زادہ