• صارفین کی تعداد :
  • 2852
  • 8/30/2011
  • تاريخ :

شورائے نگہبان اور انتخابات کي نظارت

ایران کا پرچم

انتخابات کي نظارت بہت اہم چيز ہے کيونکہ انتخابات کي صحتمندي سے پارليمنٹ صحتمند ہوگي- پارليمنٹ کي صحتمندي، قوانين اور ملک ميں کاموں کي بنيادوں کي صحت مندي کا پيش خيمہ ہوگي- کوئي بھي اجرائي ادارہ، خواہ کتنا ہي کارآمد کيوں نہ ہو، اگر اس کو سونپے جانے والے قوانين صحيح، درست اور واضح نہ ہوں تو اس ميں بہرحال انحراف ہو سکتا ہے- اسلامي جمہوري نظام کي صحت مندي اس ميں آئين کي پابندي اور اسلامي پہلو کي پاسباني پر موقوف ہے اور يہ چيز نگراں کونسل کے ذريعے حاصل ہو سکتي ہے- نظام کي صحت مندي کا دارومدار اس پر ہے کہ قوانين درست ہوں اور ان ميں اسلام کو ملحوظ رکھا گيا ہو، چنانچہ اگر خدانخواستہ پارليمنٹ اگر اسلام سے مطابقت رکھنے والے قوانين وضع نہ کر سکے اور اس کي کارکردگي اچھي نہ ہو تو بلا شبہ حکومت اور انتظاميہ پر اس کے اثرات مرتب ہوں گے- بنابريں نظام کي سلامتي کا دارومدار پارليمنٹ کي سلامتي پر ہے- صحتمند، طاقتور، فعال اور مومن و اصول و ضوابط کے پابند اراکين والي پارليمنٹ (ملک کے) نظام کي صحيح طور پر قانوني پشت پناہي کر سکے گي- نگراں کونسل بڑا قابل اعتماد ادارہ ہے جو انقلاب نے ملک کے نظام کو بخشا ہے- ہم نظام کي صحتمندي کي بابت مطمئن رہيں، اس کے لئے سب سے اہم، سب سے زيادہ فعال، سب سے زيادہ موثر اور نماياں ادارہ نگراں کونسل ہے- نگراں کونسل انتخابات کے سلسلے ميں امانتدار نگراں ہے-

بشکريہ : خامنہ اي ڈاٹ آئي آڑ


متعلقہ تحريريں:

ايک لازوال  اور انوکھا انقلاب ( حصّہ دوّم )

نظارت اور مقننہ

نظارت و نگراني

اسلامي انقلاب ميں خواتين کا صبر و استقامت اورمعرفت

اسلامي انقلاب کي کاميابي ميں خواتين کا کردار