شورائے نگہبان يعني نگراں کونسل کے نظارتي فرائض
اہليت و صلاحيت کي نگراني
اہليت و صلاحيت کي نگراني ايک قانوني چيز ہے- نگراں کونسل کي نظارت قانون کے مطابق اور آئين سے ہم آہنگ ہے- اس کي بنياديں اور جڑيں آئين ميں موجود ہيں- يہ نظارت عام شہريوں کے لئے نہيں ہے- اس کا مقصد يہ ہے کہ کوئي نا مناسب، ضرررساں اور برا آدمي اس حساس مرکز ميں داخل نہ ہونے پائے- يہ نظارت صرف پارليمنٹ سے مختص نہيں ہے، صدر کے سلسلے ميں بھي پائي جاتي ہے- يہ نظارت اس لئے ہے کہ پارليمنٹ، صدارت يا ديگر عہدوں پر جن کے سلسلے ميں يہ نظارت رکھي گئي ہے مثلا ماہرين کي کونسل يا ديگر اداروں جيسے حساس مقامات پر ايسے افراد نہ پہنچنے پائيں جو ملک کے قوانين کي رو سے اس کي صلاحيت نہيں رکھتے- اہليت کي نگراني ايک اچھي چيز ہے، اس ميں کوئي برائي نہيں ہے- جو لوگ تنقيد اور اعتراض کرتے ہيں، ان کا کہنا يہ ہے کہ نگراں کونسل کي موافقت يا عدم موافقت سياسي رجحان اور نقطہ نگاہ پر مبني ہوتي ہے، ليکن يہ خيال درست نہيں، نگراں کونسل کے عہدہ داروں نے ہميشہ اس کي ترديد کي ہے- ميں نے بھي نزديک سے ان کي کارکردگي پر نظر رکھي ہے اور مجھے کبھي بھي ايسا محسوس نہيں ہوا- اب يہ ممکن ہے کہ کبھي کوئي کسي چيز کو صحيح طور پر نہ سمجھ سکے، يہ الگ بات ہے ليکن (کام کي) بنياد، قانوني بنياد ہے-
بشکريہ : خامنہ اي ڈاٹ آئي آڑ
متعلقہ تحريريں:
نظارت اور مقننہ
نظارت و نگراني
اسلامي انقلاب ميں خواتين کا صبر و استقامت اورمعرفت
اسلامي انقلاب کي کاميابي ميں خواتين کا کردار
ايک لازوال اور انوکھا انقلاب