• صارفین کی تعداد :
  • 2902
  • 8/21/2011
  • تاريخ :

تھران ميں سب سے پہلے بجلي گھر کي تاسيس  کرنے والا

تھران میں سب سے پہلا بجلی گھر

 امين الضرب وہ پہلا شخص تھا جس کو تھران ميں پہلا بجلي بنانے کي سعادت نصيب ہوئي  اور پہلي بار اسٹيل کا کارخانہ ايران  ميں لايا گيا -

حاجي محمد حسين  مھدوي امين الضرب ،  حاجي  محمد حسن امين الضرب کے فرزند تھے  - حاجي محمد حسن امين الضرب کو ايران ميں جديد تجارت کي وجہ سے بےحد شہرت نصيب ہوئي تھي اور انہيں ايران ميں رائج جديد تجارت کي ايک علامت کے طور پر جانا جاتا تھا - حاجي محمد حسين مھدوي امين الضرب 6   محرم 1289 ھجري کي رات کو تھران ميں پيدا ہوۓ - انہوں نے ابتدائي تعليم  علاقے کے مخصوص معلمين سے حاصل کي - انہوں نے فلسفہ ، فقہ و اصول ، رياضي ، تاريخ اور جغرافيہ کي تعليم حاصل کي -  فرانسوي زبان بھي سيکھي اور جب سيد جمال الدين اسد آبادي ان کے پاس مہمان تھے تو اس دوران انہوں نے عربي زبان بھي سيکھ لي -

سولہ سال کي عمر ميں انہوں نے باپ کے ساتھ کام  کرنا شروع کر ديا  اور اسي دوران انہوں نے يورپ کے چند  مختصر سفر  بھي کيے- مظفرالدين شاہ کے دور حکومت کے اوايل ميں ان کے والد کو  تجارتي مسئلہ کي وجہ سے جيل جانا پڑا - محمد حسين نے والد کے پيسے ادا کرکے انہيں جيل سے آزاد کروا ليا - والد کي وفات کے بعد وہ مظفرالدين شاہ کي نظروں ميں آيا اور امين الضرب کا لقب پايا -  وہ قانوني حکومت کا طرفدار تھا اور آئيني انقلاب کے دور اس نے آئين کے حاميوں کي حمايت کي -  اس ليۓ جب ان کي  حکومت بني تو اسے اسمبلي ميں عہدہ ملا -

1238 قمري ميں اس نے بعض دوسرے تاجروں سے مل کر تاجر يونين کي کميٹي بنائي اور خود اس کے سربراہ بنے -    جب اسفند نے  حکومت وقت پر شب خون مارتے ہوۓ اقتدار پر قبضہ کر ليا تو  سيد ضياء کے حکم پر انہيں گرفتار کر ليا گيا  اور يوں انہيں جيل جانا پڑا  - سيد ضياء کے تبديل ہونے کے بعد جيل سے آزاد ہوۓ اور ساتويں ، آٹھويں اور نويں  اسمبلي ميں ممبر بنے  -

عمر کے آخري حصے ميں اسے ذيابطيس کي بيماري نے آ  گھيرا  اور علاج کي غرض سے وہ پيرس چلے گۓ -  تھران واپسي پر  26 آذر 1311 قمري ميں وفات پا گۓ -

تحرير : سيد اسداللہ ارسلان


متعلقہ تحريريں:

غزنوي دور حکومت

ايران کے نباتات ( حصہ پنجم)

ايران کے نباتات ( حصہ چهارم)

ايران کے نباتات ( حصہ سوّم)

ايران کے نباتات ( حصہ دوّم)