• صارفین کی تعداد :
  • 3196
  • 8/22/2011
  • تاريخ :

نظارت اور عدليہ

ایران کا پرچم

عدليہ کو چاہئے کہ قانون کي نگراني کا خير مقدم کرے-  قانون، نگراني کا ايک ذريعہ ہے-  قانون خود عدليہ کے اندر رکھا گيا ايک ايسا عنصر ہے جو عدليہ پر نظارت کے لئے بہت اہم اور موثر ہے-  

معيار، قانون ہونا چاہئے اور قوانين کي ہرگز خلاف ورزي نہيں ہوني چاہئے، کسي کو مستثني نہيں کيا جانا چاہئے-

 قانون کے دائرے کو کسي بھي وجہ سے کم نہيں کيا جانا چاہئے- عدليہ کو چاہئے کہ نگراني اور نظارت کا استقبال کرے- ہر طرح کي نظارت، ہر اظہار خيال اور حتي منصفانہ تنقيد کا خير مقدم کيا جانا چاہئے- يہ بہت اچھي بات ہے-

مالي امور ہوں يا غير مالي امور، جس کا حساب کتاب صاف ہے اسے احتساب کا کيا خوف؟ متعلقہ اداروں مثلا احتساب کے ادارے اور ديگر نگراں اداروے اسي طرح عدليہ کے دائرے سے باہر کے افراد مثلا يونيورسٹيوں اور ديني تعليمي مرکز کے اہل نظر حضرات اور ملک کے قانون داں اپني رائے ظاہر کريں، اپني تجاويز پيش کريں، تنقيديں کريں، اس سے عدليہ کو تقويت ملے گي- اسے مزيد استحکام حاصل ہوگا-

بحمد اللہ عدليہ بڑے اچھے ستونوں پر استوار ہے، اس کي بنياديں بڑي اچھي اور اسلامي جمہوري نظام کے مقدس اصولوں سے ماخوذ ہيں اور ان کا تکيہ گاہ اسلامي احکام ہيں- يہ مستحکم ادارہ ہے اسے کسي سے کوئي خوف نہيں ہے- اس کي جتني زيادہ نظارت اور نگراني کي جائے اور اس کے سامنے جتنے زيادہ قانوني چيلنج موجود ہوں اس کے لئے اتنا ہي بہتر ہے- اس طرح اس ميں اور پختگي آئے گي- 

بشکريہ : خامنہ اي ڈاٹ آئي آڑ


متعلقہ تحريريں:

اسلامي انقلاب کي کاميابي ميں خواتين کا کردار

ايک لازوال  اور انوکھا انقلاب

اقتصادي سکيور ٹي

معاشرے ميں عدليہ قانون کي ضامن

بد عنواني کے سد باب کے لئے پيشگي اقدامات