• صارفین کی تعداد :
  • 3655
  • 8/22/2011
  • تاريخ :

پندرہ منٹ کي روزانہ ورزش ضروري

ورزش
ايک نئي تحقيق کے مطابق روزانہ صرف پندرہ منٹ کي ورزش سے نہ صرف عمر ميں تين سال تک اضافہ ہو سکتا ہے بلکہ موت کے خطرے ميں چودہ فيصد تک کمي ہو سکتي ہے-

ماہرين کا کہنا ہے کہ ايک بالغ شخص کے ليے اپني صحت کے مفاد ميں ورزش کي يہ کم ترين حد ہے-

انگلينڈ کي ايک حاليہ تحقيق ميں کم سے کم کسرت کا وقت تيس منٹ تجويز کيا گيا تھا-

برٹش جرنل آف سپورٹس ميڈيسن ميں شائع ہونے والي ايک تحقيق ميں کہا گيا تھا کہ چھ گھنٹے روزانہ آلو کے چپس کھاتے ہوئے صوفے پر بيٹھ کر ٹي وي ديکھنے سے عمر کے پانچ سال کم ہو سکتے ہيں-

حال ہي ميں برطانيہ کي حکومت نے بالغ افراد کو ايک ہفتے ميں کم سے کم ايک سو پچاس منٹ کسرت کرنے کا مشورہ ديا ہے-

ماہرين کا کہنا ہے کہ يہ مشورہ اب بھي قابل عمل ہے اور پندرہ منٹ ان افراد کے ليے بہت بہتر ہے جو اس سے بھي کم کي بالکل ورزش نہيں کرتے-

تحقيقات  ميں چار لاکھ افراد کو شامل کيا گيا تھا جنہوں نے پندرہ منٹ روزانہ کسرت کي تھي-

تحقيق ميں کہا گيا ہے کہ مزيد پندرہ منٹ کي ورزش عمر کي حد اور موت کي وجوہات ميں چار فيصد کمي کرسکتي ہے-

انگلينڈ کي چيف ميڈيکل افسر سيلي ڈيوس کا کہنا ہے ’ہميں اميد ہے کہ ان تحقيق سے لوگوں ميں آگاہي پيدا ہوگي- ورزش کرنے کے کئي طريقے ہيں جن ميں ايک خاص رفتار سے چلنا بھي شامل ہے يا اپنے باغ ميں کام کرنا بھي معني رکھتا ہے-‘

ان کے بقول ’آپ کم ورزش سے بھي اچھا فائدہ اٹھا سکتے ہيں- زيادہ ہميشہ بہتر ہے ليکن کم ورزش آغاز کے ليے تو بہرحال اچھي ہے-‘


متعلقہ تحريريں :

صبح سگريٹ نوشي سے کينسر کا خطرہ زيادہ

دل کے مريضوں کے ليے قديم چيني ورزش

فالج کا مرض ’سائلنٹ اسٹروکس

طرز زندگي ميں تبديلي سے ذيا بيطس پر قابو پانا ممکن ہے

نيند کي کمي، يادداشت کي صلاحيت متاثر