• صارفین کی تعداد :
  • 1958
  • 8/14/2011
  • تاريخ :

يزد ميں دنيا کے قديم ترين درخت ( حصّہ دوّم )

یزد میں دنیا کے قدیم ترین درخت
ايران کے شھر يزد کے "بافق " نامي ايک قصبہ ميں واقع ايک درخت کے بارے ميں مشہور ہے کہ اس درخت کو کاٹنے سے خون جاري ہو جاتا ہے - اس ليۓ مقامي لوگوں کي نظر ميں يہ درخت بےحد مقدس ہے -

" ابر کوہ " نامي قصبہ ميں سرو کے ايک درخت کي عمر پانچ ہزار سال بتائي جاتي ہے اور کہا جاتا ہے کہ  يہ دنيا کا دوسرا قديمي ترين درخت ہے اور تمام جہان ميں زندگي اورخوبصورتي کي علامت سمجھا جاتا ہے -  جاپان اور روس کے بعض سائنسدانوں نے اس کي عمر 8000 سال تک بھي بتائي ہے -  ان باتوں سے يہ اندازہ لگايا جا سکتا ہے کہ اب بھي سياح يزد کے مغرب ميں 120 کلوميٹر کے فاصلے پر ان دلچسپ تاريخي چيزوں سے بےخبر ہيں - ياد رہے کہ  ايران کا شھر " يزد " اپنے تاريخي آثار کي وجہ سے دنيا بھر ميں بےحد معروف ہے اور دنيا بھر سے سياح ان تاريخي مقامات کو ديکھنے کي غرض سے اس جگہ کا رخ کرتے  رہتے ہيں -

740 ھجري قمري ميں تاليف ہونے والي حمداللہ مستوفي کي  ايک کتاب " نزھت القلوب "  ميں اس سرو کے بارے ميں Иر ہے کہ " يہاں پر ايک سرو ہے جو دنيا بھر ميں معروف ہے جس طرح کشمير اور بلخ  کے سرو کو شھرت حاصل تھي اور اب يہ ان سے بھي بلندتر اور بڑا ہے - "

"الکساندر روف"  ايک روسي سائنسدان اس درخت کي عمر کا اندازہ 4000 سال سے لے کر 4500 سال لگايا ہے -  اس درخت کي موجودہ  اونچائي 28 ميٹر اور 11-5 ميٹر تک اپنے اطراف ميں اس کے تنے پھيلے ہوۓ ہيں -

 

تحرير : سيد اسداللہ ارسلان


متعلقہ تحريريں:

حضرت شاہ عبدالعظيم  عليہ السلام کي زيارت گاہ  ( حصہ دوّم )

حضرت شاہ عبدالعظيم  عليہ السلام کي زيارت گاہ

ايران کے صوبہ گيلان کي گمشدہ جنت

خليج فارس کے سواحل ( حصّہ دوّم)

خليج فارس کے سواحل