افغان علماء کي دھمکي
افغانستان کي علماء کونسل نے زور دے کر کہا ہے کہ بے گناہ افغان شہريوں کے قتل عام کا سلسلہ جاري رہنے کي صورت ميں ہم اٹھ کھڑے ہوں گے-
ابنا: افغانستان کي علماء کونسل نے آج ايک بيان جاري کيا ہے جس ميں آيا ہے کہ اگر افغانستان ميں غير ملکي فوجيوں کے ہاتھوں افغان عوام کے قتل عام کا سلسلہ جاري رہا تو اس ملک کے عوام قابضوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے- اس بيان ميں مزيد آيا ہے کہ افغانستان کي حکومت نے بارہا غير ملکي فوجيوں سے مطالبہ کيا ہے کہ وہ نہتے افغان عوام کے قتل عام اور ان کے گھروں پر حملوں کا سلسلہ بند کرديں ليکن ان وحشيانہ حملے بدستور جاري ہيں-
اس بيان ميں مزيد آيا ہے کہ غير ملکي فوجيوں کے مظالم کا سلسلہ جاري رہنے کي صورت ميں افغان عوام ان کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گےاور پھر کوئي بھي طاقت ان کے قيام کے سامنے ٹھہر نہيں سکے گي کيونکہ تاريخ ميں يہ بات ثابت ہوچکي ہے کہ افغان عوام ظالموں کے خلاف استقامت کي بھر پور طاقت رکھتے ہيں- ان بيان ميں ايک امريکي فوجي کے ہاتھوں سترہ افغان شہريوں کے قتل عام کي مذمت کي گئي ہے اور اس امريکي فوجي کے خلاف کھلي عدالت ميں مقدمہ چلاۓ جانے کا مطالبہ کيا گيا ہے-