• صارفین کی تعداد :
  • 613
  • 7/3/2011
  • تاريخ :

کریم المحروس: حالات مذاکرات کے لئے سازگار نہیں ہیں

بحرین

بحرینی سیاستدان کریم المحروس العالم سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بحرین میں مذاکرات کے لئے فضا سازگار نہیں ہے اور ان مذاکرات میں شرکت بڑی غلطی ہوگی۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق انھوں نے کہا: ان مذاکرات میں شرکت سے عالمی برادری کو یہ گماں گذے گا کہ گویا خلیفی خاندان مذاکرات کا خواہاں ہے اور اس خاندان کی حکومت نے مذاکرات کی کامیابی کے لئے بنیادیں فراہم کی ہیں۔ چنانچہ اپوزیش کا فرض بنتا ہے کہ دنیا والوں کو باور کرادے کہ یہ مذاکرات ایک ڈھونگ کے سوا کچھ نہیں ہیں، یہ مذاکرات غیر صحتمند ہیں، ان مذاکرات کا مقصد غیر قانونی خلیفی حکومت کو قانونی حیثیت دینا ہے اور انسانیت کے خلاف جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے والے خلیفی حکمران ان مذاکرات کے ذریعے سزا سے بچنے کی کوشش کررہے ہیں۔

انھوں نے کہا:

خلیفی حکومت مذاکرات کو ایک حکمت عملی کی حیثیت سے فائدہ اٹھایا کرتی ہے اور یہ روش اس سے قبل کئی بار آزمائی جا چکی ہے اور اس کی ناکامی یقینی ہے۔

انھوں نے کہا کہ سیاستدانوں کو خلیفی حکومت سے مکمل طور پر دور رہنا چاہئے اور ہمیں دنیا کو بتانا ہے کہ یہ حکومت بحرین اور علاقے میں تمام مسائل کی بنیادی جڑ ہے۔