• صارفین کی تعداد :
  • 581
  • 6/1/2011
  • تاريخ :

افغانستان ميں نيٹو کے حملے کي شديد الفاظ ميں مذمت

افغانستان

اسلامي جمہوريہ ايران کي وزارت خارجہ کے ترجمان نے افغانستان ميں نيٹو کے فضائي حملے ميں عام شہريوں کي ہلاکت کي شديد الفاظ ميں مذمت کي ہے۔

مہر خبررساں ايجنسي کے نامہ نگار کي رپورٹ کے مطابق اسلامي جمہوريہ ايران کي وزارت خارجہ کے ترجمان رامين مہمانپرست نے افغانستان ميں نيٹو کے فضائي حملے ميں عام شہريوں کي ہلاکت کي شديد الفاظ ميں مذمت کي ہے۔ ترجمان نے کہا کہ دس سال سےغير ملکي فوجي افغانستان پر قبضہ کئے ہوئے ہيں اور وہاں کے عوام کو بے رحمي اور بے دردي کے ساتھ اپني بربريت کا نشانہ بنا رہے ہيں انھوں نے کہا کہ افغانستان ميں غير ملکي فوجيوں کي وجہ سے منشيات کي  پيداوار اوراسمگلنگ ميں اضافہ ہوا ہے اور افغانستان ميں بد امني پھيلي ہے۔