مردے ہميں پيغام ديتے ہيں ( حصّہ دوّم )
جس موضوع نے موت کے اس پديدے کو اس قدر مشکل بناتے ہو۔ اس کي سختيوں ميں اضافہ کر ديا ہے دراصل ايسا ماجرا ہے کہ جس کي بعد اس کي حقيقت سے انکار کرنا ناممکن ہے ۔ موت ايک حقيقت ہے جس کا سامنا ہر زندہ چيز کو ايک نہ ايک دن کرنا ہے۔ جب موت کا فرشتہ ہمارے پاس آ گا اور ہميں اس فاني دنيا سے اس ابدي زندگي کے سفر پر لے جا گا تو قبر وہ جگہ ہے جو ہمارے انتظار ميں ہے ۔
يہاں سمجھنے کي بات يہ ہے کہ مردے ہميں اس دنيا کي بےثباتي ، عارضي خوبصورتي اور لذتوں کے متعلق خبردار کرتے ہيں تاکہ ہماري ذھن ميں اس ابدي زندگي کے متعلق حقائق موجود رہيں اور اس آخري زندگي ميں جانے کے ليے ہم کوئي مناسب تياري کر سکيں۔
نبي اکرم صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم کي جنگ بدر ميں ہلاک ہونے والوں سے باتيں
جب مسلمان جنگ بدر ميں فتح ياب ہو۔ اور قريش کے کچھ بڑے لوگوں کي ہلاکتيں ہوئيں تو نبي اکرم صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم نے حکم ديا کہ دشمنوں کي لاشوں کو بدر کے کنويں ميں پھينکو ۔ اس کے بعد آپ صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم کنويں کے دھانے پر کھڑے ہو۔ اور مردوں سے خطاب کيا اور فرمايا " اور تم رسول خدا صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم کے ليے برے ھمسايے اور برے ہم عصر تھے ۔ تم نے اسے اس کے گھر (مکہ) سے باہر نکالا اور پھر اکٹھے ہو کر اس پر جنگ مسلط کي ۔ اب تک خدا نے جو مجھ سے وعدہ کيا ہے ، ميں نے ديکھا کہ وہ حق ہے ۔
پيشکش : شعبہ تحرير و پيشکش تبيان
متعلقہ تحريريں:
اگر کوئي اوامر و نواھي کي مخالفت کرے تو؟
کيا يہ اوامر و نواھي الزامي هوتے ھيں يا ارشادي؟
قيامت کي ضرورت
قيامت، قرآن و عقل کي روشني ميں (حصّہ دوّم)
قيامت، قرآن و عقل کي روشني ميں