• صارفین کی تعداد :
  • 917
  • 6/19/2011
  • تاريخ :

طالبان کو القاعدہ سے الگ سمجھا جائے

طالبان

اقوام متحدہ کي سلامتي کونسل نے طالبان کو افغانستان ميں قومي آشتي کے عمل ميں شامل ہونے کي ترغيب دلانے کے ليے اس گروہ کے ارکان کو اپني پابنديوں کي فہرست ميں القاعدہ تنظيم کے ارکان سے الگ کر ديا ہے۔

نيويارک سے موصولہ رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کي سلامتي کونسل نے امريکہ کي پيش کردہ دو قراردادوں کي اتفاق رائے سے منظوري دي۔  پہلي قراردار کے مطابق القاعدہ اور طالبان کے افراد کي عليحدہ عليحدہ بليک لسٹ بنائي جائے گي۔ پہلي فہرست ان افراد اور تنظيموں کي بنائي جائے گي جن پر القاعدہ کے ساتھ تعلق کا الزام ہوگا اور دوسري فہرست ان افراد اور تنظيموں کي ہو گي جن پر طالبان کے ساتھ تعلق کا الزام ہو گا۔ اب تک طالبان اور القاعدہ اقوام متحدہ کي سلامتي کونسل کي بليک لسٹ ميں مشترکہ طور پر موجود تھے۔ سلامتي کونسل کے تمام پندرہ ارکان نے ان قراردادوں کے حق ميں ووٹ ديا ہےجبکہ ہندوستان اور روس نے کہا ہے کہ عالمي برادري کو دہشت گردي کے خلاف جنگ ميں اپني کوششوں ميں کمي نہيں لاني چاہيے۔

بشکريہ آئي آر آئي بي