صہيونيوں کے ہاتھوں جولان ميں قتل عام پر فلسطين ميں عام سوگ کا اعلان
فلسطين کي منتخب حکومت نے يوم النکسہ کے موقع پر صہيوني فوجيوں کے ہاتھوں فلسطينيوں اور عربوں کي شہادت پرعام سوگ کا اعلان کيا ہے۔
ابنا: فلسطين کے انفارميشن سنٹر کي رپورٹ کے مطابق فلسطين کي منتخب حکومت کے وزير اعظم اسماعيل ہنيہ نے ايک بيان جاري کر کے صہيوني رياست کي جانب سے کل چوبيس فلسطينيوں اور عربوں کو شہيد کئے جانے کي مذمت کرتے ہوئے آج عام سوگ کا اعلان کيا ہے۔
واضح رہے کہ انيس سو سڑسٹھ کي چھ روزہ جنگ ميں عربوں کي شکست کي مناسبت سے شام کي جولان پہاڑي پر مظاہرہ کرنے والوں پرصہيوني فوج کي فائرنگ ميں چوبيس افراد شہيد ہو گئے تھے۔
ايک اور رپورٹ کےمطابق صہيوني فوج نےمئي کےمہينےميں چاليس بچوں سميت تين سو ستر فلسطيني شہريوں کو گرفتار کيا ہے۔ گرفتار ہونے والوں ميں چاليس افراد کي عمريں پندرہ سال سےکم ہے جبکہ ان ميں پانچ عورتيں اور دو اراکين پارلمينٹ اور بيس عالمي امن کارکن ہيں۔