صيہوني فوج کي جارحيت ميں بيس افراد شہيد
جولان کي پہاڑيوں پر جمع ہونے والے فلسطين کے حامي شامي مظاہرين پرصيہوني فوج کي فائرنگ ميں بيس افراد شہيد ہوگئے ہيں جبکہ تين سوپچيس افراد کے زخمي ہونےکي خبر ہے۔
شام کےسرکاري ٹي وي کے مطابق مقبوضہ جولان کي پہاڑيوں پر واقع سرحدي باڑ کو پار کرنے کي کوشش کرنے پر صيہوني فوج کي فائرنگ سے شہيد ہونے والے افراد کي تعداد 20 ہو گئي اور 325 زخمي ہوئے۔
ہلاک ہونے والوں ميں ايک خاتون اور ايک بچہ بھي شامل ہيں۔
رپورٹ کے مطابق مظاہرے ميں فلسطيني اور شامي شہري شامل تھے۔ مظاہرين 1967 کي 6 روزہ عرب اسرائيل جنگ کے چواليس برس مکمل ہونے پر جمع ہوئے تھے۔
بشکريہ آئي آر آئي بي